ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1200 روپے سستا
کراچی(بولونیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، اور فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 66 ہزار 762 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 28 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 173 روپے پر پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 3200 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 962 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دریں اثنا، چاندی کی فی تولہ قیمت 8361 روپے پر مستحکم رہی۔ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے سبب ملکی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی و اضافہ ہوتا رہتا ہے۔


