سندھ میں مین ہول موت کے کنوئیں بن گئے،سکھرمیں گائےگٹرمیں گرکرزخمی

سکھر(بولونیوز)صوبہ سندھ میں حکومتی غفلت کے باعث کھلے مین ہول شہریوں کے لیے موت کے کنوئیں بن چکے ہیں، جہاں انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ سکھر کی ماڈل کالونی کہلانے والی بیراج کالونی میں گائے گشت کرتے ہوئے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے گٹر میں جا گری۔

عینی شاہدین کے مطابق گائے معمول کے مطابق گلی میں چل رہی تھی کہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گئی۔ واقعے کے وقت علاقہ مکینوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت گائے کو بحفاظت باہر نکالا۔

شہریوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلے مین ہول کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری ایکشن لے، مین ہول کورز لگائے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ’’سائیں سرکار کب تک خوابِ غفلت میں رہے گی؟‘‘ مسلسل شکایات کے باوجود متعلقہ اداروں کی خاموشی شہریوں کے لیے سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *