لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکرسےخاتون جاں بحق، ڈرائیورفرار
کراچی(بولونیوز)لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں 26 سالہ خاتون بشریٰ جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق متوفی خاتون خود موٹر سائیکل چلا رہی تھیں۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 10 وہیلر ٹرالر نے موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکر ماری، جس کے باعث خاتون موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئیں۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم ٹرالر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
علاقہ مکینوں نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور بھاری گاڑیوں کے لیے خصوصی مانیٹرنگ کا مطالبہ کیا ہے۔


