ایف بی ایریا بلاک 20 میں غیر قانونی بال رومز کے خلاف عدالت میں درخواست

کراچی(بولونیوز)ایف بی ایریا بلاک 20 میں غیر قانونی بال رومز چلانے کے خلاف عدالت میں درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے بلڈر، ایس بی سی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور فریقین سے 27 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے وکیل کنور مجاہد علی خان نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی ایریا بلاک 20 میں 600 گز پلاٹ پر گراؤنڈ پلس پانچ منزلہ عمارت تعمیر کی گئی، جس پر ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے پانچ غیر قانونی بال رومز چلائے جا رہے ہیں۔

وکیل کے مطابق عمارت میں پارکنگ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی اور قانونی طور پر شادی ہال صرف 2 ہزار اسکوائر گز کی زمین پر تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ غیر قانونی بال رومز کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *