بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار، بڑی مقدار میں طلائی زیورات اور نقدی برآمد
کراچی(بولونیوز)جیولرز سے بڑی مقدار میں طلائی زیورات اور نقدی رقم لوٹنے والا انتہائی مطلوب بین الصوبائی ڈکیت گروہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) / سی آئی اے کی تکنیکی اور تفتیشی مہارت کی بدولت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو کو ضلع سینٹرل کے دو مقدمات کی تفتیش منتقل ہوئی:
مقدمہ نمبر 421/2024 تھانہ گلبرگ (دفعات 397/395/412) – مدعی سے 2950 گرام سونا چھینا گیا تھا۔
مقدمہ نمبر 374/2025 تھانہ لیاقت آباد (دفعات 397/395) – ڈیڑھ کروڑ روپے نقد چھینے گئے تھے۔
ایس آئی یو نے دونوں کیسز کو ٹریس کیا اور ان جرائم میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گزشتہ چند روز کے دوران کارروائی کے دوران دو خواتین اور تین زخمی حالت میں ملزمان سمیت کل سات ملزمان گرفتار کیے گئے، جبکہ گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔
برآمدگی کی تفصیل:
طلائی زیورات: 608 گرام
نقدی رقم: ایک کروڑ روپے
پانچ 9 ایم ایم پستول بمعہ گولیاں
ایک کار (آلٹو)
ہلاک و گرفتار ملزمان کے نام:
عمران ولد سلطان (زخمی)
عرفان ولد بابر (زخمی)
سنیل ولد سلیم (زخمی)
عامر ولد بابر محمد صدیق (ہلاک)
بلال شاہ ولد سچی شاہ
عرفان ولد غلام مصطفیٰ
کنزہ زوجہ عامر
برخہ زوجہ
ملزمان صوبہ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں جیولرز کی ڈکیتی اور لوٹ مار میں ملوث تھے، اور خاص طور پر کراچی، لاہور اور حیدرآباد میں وارداتیں کرتے تھے۔
حکام کے مطابق یہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان پر ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ، موبائل فون چھیننے اور پولیس پر فائرنگ جیسے کئی مقدمات درج ہیں، جبکہ دیگر مقدمات 719/2025 تھانہ فیروزآباد اور 448/2025 تھانہ گلبرگ میں بھی درج ہیں۔
مزید تفتیش جاری ہے اور گروہ کے دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ لوٹی گئی بقیہ نقدی اور زیورات کی برآمدگی کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ سی آئی اے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم ہے۔


