یہ ابھی ابتدا ہے، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے انتظار کریں، فیصل واوڈا

اسلام آباد(بولونیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ابھی ابتدا ہے، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے؛ 9 مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کریں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اللہ رحم کرے! جیسا کہا تھا کہ دسمبر کا مہینہ ہے اور سب کچھ دیوار پر لکھا ہے، مگر کان سے بہرے اور آنکھ سے اندھے جان بوجھ کر پھر بھی نہیں مانے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ابھی ابتدا ہے، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے؛ میں کئی سال سے روکتا رہ گیا لیکن میری نہیں سنی گئی اور اسے وہیں پہنچا دیا، اور آگے بھی پہنچائیں گے جہاں سے قانونی اور دنیاوی طور پر واپسی ممکن نہیں-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *