پی آئی اے کا مسافروں کے لیے فوگ الرٹ، شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(بولونیوز)ملک کے بیشتر شہروں میں شدید دھند کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اپنے مسافروں کے لیے فوگ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دھند کے سبب مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں کی روانگی میں تاخیر یا شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے، جس کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہو سکتا ہے۔ قومی ایئر لائن نے مسافروں کو پیشگی آگاہ رہنے اور سفری منصوبہ بندی میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

پی آئی اے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ ٹکٹ بکنگ کے دوران اپنا درست اور متبادل رابطہ نمبر ضرور فراہم کریں تاکہ پروازوں کے شیڈول میں کسی بھی تبدیلی یا تاخیر کی صورت میں انہیں فوری طور پر مطلع کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *