غیرقانونی ایران میں داخل ہونیوالے 30 افراد سردی کے باعث جاں بحق ہوگئے

افغانستان(بولونیوز)ایران جانے کی کوشش میں 30 افغان شہری سردی سے جاں بحق ہوگئے- ذرائع کے مطابق، ایک گروہ جو غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونا چاہتا تھا، وہ سخت سردی کے باعث ہرات کے قریب پاک-ایران سرحدی علاقے میں جاں بحق ہو گیا

تاحال جاں بحق افراد کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی، لیکن ذرائع کے مطابق اب تک کم از کم 30 لاشیں ملی ہیں۔

افغان سرکاری حکام نے اس واقعے پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق افغان حکام آج اس واقعے کے اعداد و شمار جاری کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *