حج 2026: سعودی ڈیڈ لائن میں صرف ایک روز باقی،پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد(بولونیوز)حج 2026 کے سلسلے میں سعودی عرب کی مقررہ ڈیڈ لائن میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے، جس کے باعث پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ آج اور کل ملک بھر میں تمام پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھے جائیں اور اس معاملے کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے فوری طور پر نمٹایا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزارت میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے متعلقہ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، کیونکہ حج میں فرائض سر انجام دینے والے ویلفیئر اسٹاف کے پاسپورٹ تاحال جاری نہیں ہو سکے۔ وقت کم ہونے کے باعث انتظامیہ شدید دباؤ میں ہے۔

وزارتِ مذہبی امور نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام پاسپورٹ بروقت تیار ہو جائیں گے تاکہ حج مشن کی روانگی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *