توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ حکمرانوں کیلئے ایک بہت بڑا سبق ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بڑا فیصلہ ہے اور کیس سنگین نوعیت کا تھا، یہ فیصلہ حکمرانوں کے لیے بڑا سبق ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں یہ سب ہوتا رہا، وہ وزیراعظم بننے کے اہل ہی نہیں تھے؛ بطور قوم کسی کو منتخب کرنے کے لیے کردار ضرور دیکھنا چاہیے –


