ایزی پیسہ صارفین کے لیےخوشخبری،100 سے زائد کرنسیوں میں ادائیگیاں اور ترسیلاتِ زر کی سہولت

کراچی(بولونیوز)ایزی پیسہ نے اپنے صارفین کے لیے اہم اور سہل ترین سروس متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اب صارفین 100 سے زیادہ کرنسیوں میں سرحد پار ادائیگیاں کر سکیں گے، جبکہ 100 سے زائد ممالک سے ترسیلاتِ زر براہِ راست اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں وصول کی جا سکیں گی۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے اپنے ڈیجیٹل بینکنگ آپریشنز کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں سٹیک ہولڈرز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں وفاقی وزرا، ریگولیٹرز، پالیسی سازوں، کاروباری شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی بورڈ چیئرمین عرفان وہاب خان، اینٹ انٹرنیشنل کے صدر ڈگلس فیگن اور ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر و سی ای او جہانزیب خان نے کی۔

ایزی پیسہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سال 2025 میں پلیٹ فارم کے ذریعے 3.8 ارب سے زائد ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت 15 کھرب روپے سے تجاوز کر گئی۔ کمپنی کے مطابق نئی سہولت کا مقصد بین الاقوامی پیمنٹس اور ترسیلاتِ زر کو مزید تیز، محفوظ اور آسان بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *