انسدادِ پولیو مہم: ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں پانچویں روز بھی سخت سیکیورٹی انتظامات
کراچی(بولونیوز)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایت پر انسدادِ پولیو مہم کے پانچویں روز بھی ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی گئی۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے مختلف پولیو کیمپس کا دورہ کیا، تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے پولیو ٹیموں کی مؤثر حفاظت کی ہدایت دی اور خود بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔ مہم کے دوران موبائل اور موٹر سائیکل گشت میں بھی اضافہ کیا گیا تاکہ ہر علاقے میں محفوظ اور مؤثر طریقے سے پولیو ویکسین پہنچائی جا سکے۔


