کراچی بار ایسوسی ایشن انتخابات کا معاملہ، کابینہ اور امیدواران کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اہم ملاقات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی ہونے کے معاملے پر کراچی بار کی کابینہ اور امیدواران نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں انتخابات کے جلد انعقاد سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔

صدر کراچی بار عامر وڑائچ کے مطابق چیف جسٹس نے انتخابات کے لیے تین مجوزہ تاریخیں تحریری طور پر طلب کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواران سے مشاورت کے بعد 20، 22 اور 23 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔

عامر وڑائچ نے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے یقین دلایا ہے کہ معاملے پر کمیٹی کی مشاورت سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں۔ جمہوری عمل ہونا چاہیئے، کوئی بھی امیدوار جیتے مگر جیت جمہوریت کی ہونی چاہیے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *