بفر زون میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو منظرِ عام پر، ملزم نعمان فرار

کراچی(بولونیوز)بفر زون میں گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گھر کی ملازمہ پر نہ صرف تشدد کر رہا ہے بلکہ اسے سیڑھیوں سے دھکا بھی دیتا ہے، جس سے خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا تھا۔ تشدد کرنے والا ملزم نعمان واقعے کے بعد سے فرار ہے، جس کی تلاش کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 217/25 تھانہ گبول ٹاؤن، ضلع سنٹرل میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں تشدد اور اقدامِ قتل سمیت دیگر دفعات شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود شواہد کی روشنی میں فرار ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *