سہراب گوٹھ میں بس میں آتشزدگی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر، آگ بجھانے کا عمل جاری

کراچی(بولونیوز)سہراب گوٹھ میں پنجاب بس اڈا کے قریب ٹوٹل پمپ کے پاس ایک بس میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات اور کسی جانی نقصان سے متعلق معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *