نارتھ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن حاجی شہزاد کی نماز جنازہ ادا، تدفین نیو کراچی میں ہوگی

کراچی(بولونیوز)نارتھ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن حاجی شہزاد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی، رکن اسمبلی جمال احمد اور عبدالوسیم سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ شیخ عبداللہ اور کامران فاروقی نے بھی جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ میں مقتول کے عزیزواقارب اور اہل علاقہ کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حاجی شہزاد کی تدفین نیو کراچی کے مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *