جناح ایئرپورٹ پر ناکارہ طیارے جنک یارڈ میں کباڑ بن گئے، سیکیورٹی اور آپریشنز متاثر

کراچی(بولونیوز)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 25 سے زائد ناکارہ طیارے جنک یارڈ میں کھڑے کھڑے کباڑ میں تبدیل ہو گئے ہیں، جس کے باعث ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور آپریشنل ماحول کے لیے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ان طیاروں میں پرندوں نے گھونسلے بنا لیے ہیں اور چوہوں کی موجودگی بھی رپورٹ ہو رہی ہے۔

سب سے زیادہ 20 ناکارہ طیارے شاہین ایئر کے ہیں جو قانونی پیچیدگیوں کے باعث طویل عرصے سے جنک یارڈ میں پڑے ہوئے ہیں، جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کے سات طیارے بھی موجود ہیں جن کے ٹھکانے لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی نے ماحولیاتی مسائل اور سیکیورٹی خطرات سے بچاؤ کے لیے ان پرانے طیاروں کو ہٹانے اور جنک یارڈ کو مکمل طور پر خالی کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے تاکہ ایئرپورٹ کی معمول کی کارروائیوں اور حفاظتی اقدامات پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *