کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا
کراچی(بولونیوز) بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لیاری، لیاقت کالونی، میانی چوک سمیت مختلف علاقوں میں جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
اطلاعات کے مطابق ایک عمارت کے مخدوش ہونے کی جھوٹی خبر پر ایمبولینس اور پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئیں۔ تاہم بعد ازاں عمارت کے رہائشیوں نے بتایا کہ بلڈنگ کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا اور عمارت مکمل طور پر درست حالت میں ہے۔


