ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
پشاور(بولونیوز)ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے مرکزی ملزم کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کیس میں نامزد دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ مرکزی ملزم گزشتہ دنوں سے فرار تھا۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے تصدیق کی ہے کہ پولیس کی کارروائی کے دوران ملزم موقع پر ہلاک ہوا اور کیس میں تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے واقعے کی مکمل تفصیلات اور ہلاک شدہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے شواہد کی چھان بین شروع کر دی ہے۔
یہ کارروائی ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس کی مؤثر اقدامات کی عکاس ہے۔


