چینی کی قیمت میں 50 روپے کی بڑی کمی، جلد 100 روپے فی کلو تک گرنے کا امکان

کراچی(بولونیوز)حکومتی اقدامات کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور کراچی میں چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے سے گھٹ کر 150 روپے پر آ گئی ہے، جبکہ تھوک مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 146 روپے ہو گئی ہے۔ پنجاب میں بھی فی کلو چینی کی تھوک قیمت 145 روپے تک گر گئی ہے۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے بتایا کہ چینی کے فارورڈ سودے 135 روپے فی کلو میں بک ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات اور کرشنگ سیزن کے آغاز کے بعد چینی کی قیمتیں جلد 100 روپے فی کلو تک گر سکتی ہیں۔

عبدالرؤف ابراہیم نے مزید کہا کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں، جبکہ ڈیڑھ لاکھ ٹن درآمد شدہ چینی بھی گوداموں میں دستیاب ہے، جس سے قیمتوں میں مزید کمی کا امکان روشن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *