چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق
چارسدہ(بولونیوز) پڑانگ قبرستان کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے فائرنگ اس وقت کی جب دونوں خواتین گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں اپنی ڈیوٹی کے لیے جارہی تھیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ حکام نے قتل کی وجہ اور ملزمان کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


