ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے قبل ٹیموں کے میچز کا شیڈول جاری
اسلام آباد(بولونیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں اور ورلڈکپ سے پہلے کھیلے جانے والے میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ سے قبل اب کسی بھی فل ممبر ٹیم کی مزید نئی سیریز کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔
شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم ورلڈکپ سے قبل 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
جنوری میں گرین شرٹس کے 3 میچز سری لنکا میں جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف طے کیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز کو ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔


