کراچی میں 40 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب، درجہ بندی 6 سے بہتر ہو کر 128 پر پہنچ گئی

کراچی(بولونیوز) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں سی سی ٹی وی کیمروں کی بڑی تعداد میں تنصیب سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور عالمی کرائم انڈیکس میں شہر کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے۔

سی پی ایل سی کی جانب سے دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے بتایا کہ شہر میں اب تک 40 ہزار سے زائد کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں، جس سے نہ صرف جرائم کی روک تھام ممکن ہوئی ہے بلکہ تفتیشی امور میں بھی آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سی پی ایل سی پولیس کا اہم شراکت دار ہے اور شہر کی سیکیورٹی میں اس کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا سلسلہ اسی رفتار سے جاری رہے گا۔

غلام نبی میمن کے مطابق ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی کا نمبر پہلے 6 تھا جو اب بہتری کے بعد 128 پر آ گیا ہے، جو کہ سندھ پولیس کی موثر حکمتِ عملی اور کارکردگی کا ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *