راولپنڈی میں دفعہ 144 میں توسیع، 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی برقرار

راولپنڈی(بولونیوز) شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ نے دفعہ 144 میں توسیع کرتے ہوئے ہر قسم کے عوامی اجتماعات، ریلیوں اور چار سے زائد افراد کے اکٹھ پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کی یہ پابندی 17 دسمبر تک نافذ رہے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حساس تنصیبات کی سیکیورٹی، شہریوں کی حفاظت اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *