سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی میں ”را“ سے منسلک 12 دہشت گرد گرفتار

لاہور(بولونیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” سے منسلک 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، آئی ڈی بم اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے، جسے ممکنہ تخریبی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *