سعودی شہزادہ انتقال کرگئے،نمازجنازہ ریاض کی جامع ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائےگی
ریاض(بولونیوز)سعودی عرب میں ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز کا بیرون ملک انتقال ہوگیا ہے۔
ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ شہزادہ عبد اللہ بن فہد کی نماز جنازہ آج منگل کو ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔
ایوان شاہی نے متوفی کے لئے رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں مشرقی صوبے کے سابق امیر شہزادہ محمد بن فہد 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شاہی عدالت کا کہنا تھا کہ ان کی نماز جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔


