گریس اکیڈمی آف لرننگ سیکنڈری اسکول کراچی سندھ چیمپئن بن گیا
کراچی(بولونیوز) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ (سندھ ریجن) میں گریس اکیڈمی آف لرننگ سیکنڈری اسکول کراچی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلے گئے فائنل میں گریس اکیڈمی نے ایسپائر اسکول بینظیر آباد کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر آل پاکستان راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کی نمایاں کارکردگیوں میں حیدر علی کی شاندار 83 رنز کی اننگز اور مقصود علی کے 61 ناقابلِ شکست رنز شامل تھے۔
میچ کے اختتام پر صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد شکیل قریشی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
فاتح ٹرافی گریس اکیڈمی کے کپتان محمد خان نے وصول کی جبکہ رنر اپ ٹرافی ایسپائر اسکول بینظیر آباد کے کپتان ابوزر عابد نے حاصل کی۔
اسکور کا خلاصہ
گرِیس اکیڈمی آف لرننگ سیکنڈری اسکول کراچی نے ایسپائر اسکول بینظیر آباد کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔
مقام: نیاز اسٹیڈیم، حیدرآباد
ایسپائر اسکول کی اننگز:
198 رنز، تمام کھلاڑی آؤٹ (36.2 اوورز)
حیدر علی: 83 رنز (4 چوکے، 10 چھکے)
ابوزر عابد: 49 رنز (5 چوکے، 2 چھکے)
ارسلان ریاض (SLA): 3/27
محمد خان (LB): 3/37
جواب میں گریس اکیڈمی کی اننگز:
202/4 (31.4 اوورز)
مقصود علی: 61* رنز (6 چوکے)
محمد بلال: 45 رنز (5 چوکے)
محمد ابراہیم: 28 رنز (2 چوکے، 3 چھکے)
فیروز: 18 رنز
شبیر احمد: 2/33


