سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 44 ہزار روپے سے تجاوز

کراچی(بولونیوز) سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے کے ہوشربا اضافے کے بعد 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے پر پہنچ گیا۔

محل بازار کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے ہو گئی ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ روز کی مستحکم قیمتوں کے مقابلے میں نمایاں ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی جہاں فی تولہ چاندی 267 روپے کے اضافے کے ساتھ 5 ہزار 909 روپے پر پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی اور مقامی حالات میں اس غیر متوقع اضافے کی وجہ سے سرمایہ کار حیران ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *