ضمنی انتخابات، قومی و صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
لاہور(بولونیوز)الیکشن کمیشن پاکستان نے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد قومی اسمبلی کے 5 اور پنجاب صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
تاہم، این اے-96 فیصل آباد سے بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔


