گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی(بولونیوز)گلشن معمار ناردرن بائی پاس کے قریب گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشنِ معمار ناردرن بائی پاس کے قریب واقع گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔
لواحقین نے بتایا کہ 15 سے زائد مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر فائرنگ کردی ، دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ، جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نور بہار کے نام سے ہوئی ہے، اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ 15 پر کال کے باوجود پولیس نہ جائے وقوعہ پہنچی اور نہ ہی اسپتال آئی۔


