فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم بیان: “قومی اتحاد سب سے بڑی طاقت”
راولپنڈی(بولونیوز)پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں قومی سلامتی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ “قومی اتحاد سب سے بڑی طاقت ہے اور ہم دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے”۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جیوپولیٹیکل مقابلے، دہشت گردی اور ہائبرڈ جنگ جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، لیکن افواج و ادارے ہمت سے ڈٹے ہیں۔ فیلڈ مارشل نے زور دیا کہ ہر شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور پائیدار امن کے لیے قومی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔


