چین نے جاپان کو سخت وارننگ جاری کردی تائیوان میں مداخلت کا بھاری “خمیازہ” چکانا پڑے گا
(بولو نیوز) چین اور جاپان کے مابین تناؤ اس وقت بڑھ گیا ہے جب چینی حکام نے جاپانی وزیراعظم سانائی تاکائیچی کے تائیوان کے حوالے سے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ اگر جاپان تائیوان میں فوجی مداخلت کرے گا تو اسے “بھاری قیمت” چکانا پڑے گی۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل جیانگ بن نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ تائیوان کا معاملہ چین کا “داخلی معاملہ” ہے اور کسی بیرونی فوجی مداخلت کو چین برداشت نہیں کرے گا۔ مزید برآں، چینی وزارت خارجہ نے جاپان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاپانی لڈریڈر کو اپنے بیانات واپس لینے ہوں گے، ورنہ “تمام نتائج کی ذمہ داری جاپان پر ہوگی۔” اسی کشیدگی کے درمیان، چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کا سفر مؤخر کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ اور چینی سفارت خانے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ جاپان میں ان کی ذاتی حفاظت کے لیے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ چین کے اعلان کے بعد، چند چینی ایئرلائنز نے جاپان کے لیے بک کیے گئے ٹکٹوں پر ریفنڈ اور تاریخ تبدیل کرنے کی سہولت مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔


