آبنائے ہرمز کی کشیدگی کی وجہ ایران میں غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں، چین

چین(بولونیوز)آبنائے ہرمز کے مسئلے کی بنیادی وجہ ایران میں کی جانے والی غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق طاقت اور جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں، اس لیے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت اور سفارتی راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پر چین گہری تشویش رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کریں اور اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات کو ترجیح دیں، تاکہ خطے میں مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *