گلگت بلتستان میں انتخابی کامیابی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پیپلز پارٹی کارکنان کو مبارکباد

گلگت بلتستان(بولونیوز)انتخابات میں کامیابی پر مرتضیٰ وہاب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کو اپنے مسائل کا نجات دہندہ سمجھتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ملک کے نوجوان بلاول بھٹو کو اپنا لیڈر مانتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا منشور حقیقی معنوں میں عوام دوست ہے۔

گلگت بلتستان میں حکومت سازی سے متعلق بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پیپلز پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے اور تمام نتائج سامنے آنے کے بعد آئندہ کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

میئر کراچی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *