Category: پاکستان

  • کوئٹہ میں افغان مہاجرین کا انخلاء جاری، مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    کوئٹہ (بولونیوز) عبدالقدوس روڈ تارو چوک کے علاقے میں افغان مہاجرین کے انخلا کے تحت 10 سے 12 دوکانیں خالی کرائی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے ان مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو نوٹس کے باوجود اپنی پراپرٹیز افغان مہاجرین کو کرائے پر دے رہے ہیں۔ اس سے قبل انتظامیہ نے مالکان کو ہدایت کی تھی کہ وہ افغان مہاجرین کو گھر یا دوکانیں کرائے پر نہ دیں اور موجودہ کرایہ داروں کو ایک ہفتے میں خالی کروائیں۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • پاکستان نے غزہ کے مظلوموں کیلیے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

    اسلام آباد (بولونیوز) وزیر اعظم کی ہدایت پر غزہ کے مظلوموں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کردی گئی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے ے کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے 100 ٹن امدادی سامان میں خیمے، ترپال شیٹس، جیری کینز سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق امدادی سامان کی کھیپ لاہور ائیر پورٹ سے غزہ براستہ مصر روانہ کی گئی ہیں، جہاں سے یہ امدادی سامان غزہ روانہ کیا جائے گا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فائونڈیشن کے حکام اس موقع پر موجود تھے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی امدادی سامان کی یہ 25ویں کھیپ ہے، پاکستان اب تک 2,427 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر چکا ہے۔

  • اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پراسلام آباد پولیس کے پانچ اہلکاربرطرف

    اسلام آباد (بولونیوز) پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی پولیس کے پانچ اہلکاروں کواختیارات سے تجاوز کرنے اورڈیوٹی میں غفلت پر ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے لیڈی کانسٹیبل سمیت پانچ اہلکاروں کوملازمتوں سے برطرف کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطرف ہونے والے ملازمین میں کانسٹیبل اسد علی ، کانسٹیبل صدام حسین ،کانسٹیبل سلیم ، لیڈی کانسٹیبل ماریہ جمیل اور کانسٹیبل دانیال شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کے خلاف شکایات موصول ہوئیں تھیں جس کے بعد انکوائری کی گئی اور قصور وار ہونے پر سخت سزا دی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈیوٹی اختیارات کا ناجائز استعمال یا ڈیوٹی میں کسی بھی اہلکار کی غفلت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مرتکب اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

  • عمران خان کی بہنوں کا دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں

    راولپنڈی (بولونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب اُن کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا ےک خلاف کریک ڈاون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔ پولیس کریک ڈاؤن کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے۔

  • نیو کراچی ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کو 90 لاکھ روپے سے زائد کے چیک تقسیم

    کراچی (بولونیوز) نیو کراچی ٹاؤن میں ریٹائر ہونے والے 20 ملازمین کو ان کے واجبات کی ادائیگی کے لیے مجموعی طور پر 89 لاکھ 92 ہزار 829 روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ چیک تقسیم کرنے کی تقریب چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں میونسپل کمشنر منور حسین ملاح سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ “ہم بلدیاتی خدمات کے ساتھ ساتھ اپنے ملازمین کے حقوق پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ واجبات کی ادائیگی بروقت اور شفاف طریقے سے ہو۔” انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملازمین کے گروپ انشورنس کے لیے نیا معاہدہ کیا گیا ہے، جس کے تحت آئندہ مرحوم ملازمین کے ورثاء کو انشورنس کی رقم لازمی ادا کی جائے گی۔ میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے اور یہ اقدامات عملے کی فلاح و بہبود کے عزم کا ثبوت ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے ملازمین نے ٹاؤن انتظامیہ کے اس اقدام کو قابل تعریف قرار دیا۔

  • کراچی چیمبر اف کامرس میں ڈی ائی جی ٹریفک کی شرکت

    کراچی (بولونیوز) ای-چالان سسٹم اور ڈی میرٹ پوائنٹس کے نفاذ سے متعلق ڈی ائی جی ٹریفک ایس ایس پیز ٹریفک اور ڈی ایس پی ایڈمن کی شرکت- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) میں شہر کے ٹریفک نظام میں بہتری، ای-چالان کے طریقۂ کار، ڈی میرٹ پوائنٹس کے نفاذ، گاڑیوں کی پارکنگ کے مسائل بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے ڈی ائی جی ٹریفک نے سوالات کے جامع جوابات دیے
    ڈی آئی صاحب نے چیمبر نمائندگان کو بتایا کہ: ای ٹکٹنگ سسٹم شہریوں کو سہولت دینے اور قانون کی یکساں عملداری کو یقینی بنانے کی جانب اہم قدم ہے، چالان کے اجرا کے بعد قانونی طریقۂ کار کی پابندی لازمی ہوگی۔ شہریوں کے لیے ای چالان سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے شہر میں 11 سہولت سینٹر ٹریفک پولیس کی جانب سے قائم کیے گئے ہیں شہری ان سہولت سینٹر پر جا کر اپنے ای چالان کی تفصیلات رہنمائی خدمات جا کر حاصل کر سکتے ہیں- ڈی آئی صاحب واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے۔ہر شہری کو 30 پوائنٹس الاٹ کیے جائیں گے۔قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں پوائنٹس کم ہوتے جائیں گے۔تمام پوائنٹس ختم ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

  • کراچی کو جان بوجھ کر تباہی کے راستے پر دھکیلا جا رہا ہے، ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان

    کراچی (بولونیوز) کراچی آج جس بدترین حالت میں کھڑا ہے، یہ کسی قدرتی آفت کا نتیجہ نہیں بلکہ مسلسل حکومتی غفلت، لوٹ مار اور ناقص گورننس کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف و انصاف لائرز فورم کراچی کے رہنما اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان نے کہا کہ صوبائی اور شہری حکومت نے جان بوجھ کر اس شہر کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔ پانی کا بحران حل کرنے کے بجائے ٹینکر مافیا کو مضبوط کیا گیا، جبکہ K-IV جیسے اہم منصوبے سیاسی مصلحتوں کی نذر کر دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نکاسیِ آب کا نظام تباہ ہو چکا ہے، ٹرانسپورٹ کا ڈھانچہ بکھر چکا ہے، اور بی آر ٹی منصوبے کی تاخیر نے کراچی کی مرکزی شاہراہ کو کھنڈر بنا دیا ہے۔ کچرا اٹھانے کا نظام صرف کاغذوں تک محدود ہے۔ شہر میں تین ادارے کچرا اٹھانے کے دعوے کرتے ہیں، مگر گلیاں آج بھی گندگی کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں۔ کراچی میں یومیہ تقریباً 14 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، مگر اس کا نصف بھی ٹھکانے نہیں لگایا جاتا اور وہ نالوں اور سڑکوں میں پھینک دیا جاتا ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب سندھ حکومت اور شہری حکومت کی کرپشن اور نااہلی کی بدترین مثالیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر پڑا ہزاروں ٹن کچرا اگر بجلی گھروں میں استعمال کیا جائے تو شہریوں کو سستی بجلی فراہم کی جا سکتی ہے اور شہر میں بجلی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کچرے سے بجلی بناتے ہیں، مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کچرے کا درست استعمال نہیں ہو رہا۔ ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ رواں برس دورانِ ڈکیتی 70 سے زائد بے گناہ شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 650 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ حکومت پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ پولیس جرائم روکنے کے بجائے طاقتور افراد کی حفاظت میں مصروف ہے، اور عام شہری بے یار و مددگار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی کو مزید حکومتی تجربات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جا سکتا۔ اگر صوبائی و شہری حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے بجائے شفاف احتساب کا راستہ اختیار کرے تو بہت سے مسائل خود بخود حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اس وقت ایک مضبوط، بااختیار اور کرپشن سے پاک بلدیاتی نظام کا مطالبہ کر رہا ہے، ورنہ یہ شہر مزید تباہی کی طرف بڑھتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر گزشتہ 15 برسوں میں کراچی کو اس کے حصے کے 3260 ارب روپے دے دیے جاتے تو آج شہر کے بیشتر مسائل حل ہو چکے ہوتے۔

  • دبئی ائیر شو کا آغاز، پاکستانی پائلٹس کی کارکردگی مرکز نگاہ

    اسلام آباد (بولونیوز) دبئی ائیر شو میں جدید ترین جنگی اور کمرشل ہوائی جہازوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ رنگ برنگے فضائی کرتب بھی دکھائے جا رہے ہیں۔ پاکستان ائیر فورس کے پائلٹس اپنی شاندار پرفارمنس سے بین الاقوامی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ اس ایونٹ میں چین کا جدید ائیر ڈیفنس سسٹم، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی ٹیکنالوجی اور روسی ایوی ایشن ٹیکنالوجی بھی نمائش میں شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس ایئر شو میں 300 نئے کمرشل طیاروں کے آرڈرز متوقع ہیں، جس سے عالمی ایوی ایشن مارکیٹ میں تیزی متوقع ہے۔

  • عدالت کے حکم کے باوجود مجھے عمرے پر نہیں جانے دیا گیا: شیخ رشید

    راولپنڈی (بولونیوز) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے عدالت کے حکم کے باوجود عمرے پر نہیں جانے دیا گیا۔ شاید شیخ صاب کو پتہ نہیں ہے کہ پاکستان میں 78 سال سے فوج کا حکم چلتا ہے. یہ حکمران، پولیس، بیوروکریٹس اور ججز سارے کٹ پتلی ہیں-
    لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کے باہر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے بتایا کہ جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں ہتک عزت کی رٹ پٹیشن دائر کی، عدالت نے محکمہ پاسپورٹ، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیے۔

    شیخ رشید احمد نے یہ بھی بتایا کہ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی، آئینی مراحل کے تقاضے میرے وکیل سردار عبد الرازق نے پورے کئے ہیں۔

    انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جج نے کہا ایک شخص سترہ دفعہ وزیر رہا اور اسے عمرے سے روکا جارہا ہے، اگلے منگل فائنل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے گئی-

  • وزیراعلیٰ سندھ کا بچوں کے استحصال کے خلاف جنگ کا عزم

    کراچی (بولونیوز) بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کے تحفظ کو ریاست کی بنیادی ذمہ داری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کے استحصال کی روک تھام کے لیے مضبوط اقدامات اور سماجی شعور بیدار کرنے پر زور دیا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور متاثرہ بچوں کے لیے انصاف تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے معاشرے کے ہر طبقے سے بچوں کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔