Category: پاکستان

  • 400 بار مسترد ہونے والا انجینئر اب 365 کھرب کی کمپنی کا سربراہ

    کراچی(بولونیوز)400بار مسترد ہونے والا انجینئر اب 365 کھرب روپے مالیت کی کمپنی کا سربراہ،امریکا کے دوسرے سب سے زیادہ کمانےوالےسی ای او،بھارت کےنکیش آرورا کی سالانہ آمدنی42 ارب 36 کروڑ روپے، مجموعی دولت تقریباً 4 کھرب 21 ارب روپے،غازی آباد سےسلیکون ویلی تک،400 ناکامیوں کےبعد عالمی کامیابی کا سفر،نکیش آرورا کی متاثر کن کہانی، دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والےسی ای او ایلون مسک ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پالو آلٹو نیٹ ورکس کے چیئرمین اور سی ای او نکیش آرورا کا سفر عالمی ٹیک انڈسٹری کی ایک نایاب کامیابی کی مثال ہے۔جوشخص400مرتبہ نوکری کے لئے مسترد ہوا، وہ چند سال بعد دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے لوگوں میں شامل ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر غازی آباد میں ایک ایئر فورس افسر کے گھر پیدا ہونے والے نکیش آج دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے سی ای اوز میں شامل ہیں، جب کہ وہ اربوں ڈالر مالیت رکھنے والی سائبر سکیورٹی کمپنی کی قیادت کر رہے ہیں۔جولائی 2025 کی رپورٹس کے مطابق ان کی کل مالیت تقریباً 4کھرب 21 ارب روپے( 1.5 ارب ڈالر) ہے، جس میں پالو آلٹو نیٹ ورکس کے 2.2 ملین سے زیادہ شیئرز اور الفابیٹ میں ان کی ہولڈنگز شامل ہیں۔آئی آئی ٹی وارانسی سے انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گئے، جہاں انہوں نے فنانس میں ماسٹرز اور ایم بی اے کیا۔ پیشہ ورانہ سفر کی ابتدا فڈیلٹی اور پٹنم انویسٹمنٹس سے ہوئی، مگر اصل موڑ 2004 میں آیا جب وہ گوگل سے وابستہ ہوئے۔ یہاں انہوں نے اشتہاری آمدنی کو 2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر سے زیادہ تک پہنچایا اور کمپنی کی عالمی توسیع میں کلیدی کردار ادا کیا۔

  • وزیراعظم شہبازشریف بحرین کے دورے پر روانہ

    اسلام آباد (بولونیوز) وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر وفاقی وزرا بھی موجود ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا موقع ہوگا۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • ضلع قلات میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے،شدت 3.0 ریکارڈ

    بلوچستان ( بولونیوز) ضلع قلات میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 تھی اور اس کا مرکز قلات کے قریب تھا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • اسلام آباد میں مفت وائی فائی، شناخت کی شرط کے ساتھ

    اسلام آباد (بولونیوز) این ٹی سی کی جانب سے اسلام آباد کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی سروس شروع کی جا رہی ہے۔ صارفین کو نام اور موبائل نمبر دے کر شناخت کی تصدیق کرنی ہوگی۔ ہر کنکشن کا ریکارڈ سیکیورٹی کے لیے رکھا جائے گا۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • NICVD میں اقرباپروری کا انکشاف: 73 سالہ افسر کا غیر قانونی کنٹریکٹ

    کراچی (بولونیوز) قومی ادارہ برائے امراض قلب (NICVD) میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کی رپورٹ نے چیف سیکیورٹی آفیسر فضل عباس (73 سال) کے تین سال سے غیر قانونی کنٹریکٹ پر تعیناتی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ عمل میرٹ اور حکومتی پالیسی کے خلاف ہے، جس سے ادارے کا ماہانہ 8 لاکھ روپے ضائع ہو رہا ہے۔

    آڈٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عمر میں افسر بنیادی سیکیورٹی ڈیوٹیاں انجام دینے سے قاصر ہیں۔ NICVD کے سینئر افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کنٹریکٹ ختم کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • باغ کورنگی میں قبضہ مافیا کے خلاف ایس ایچ او کا دبنگ ایکشن

    کراچی (بولونیوز) تھانہ عوامی کالونی کے ایس ایچ او انسپیکٹر ملک عامر حسین نے باغ کورنگی میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شہری کے گھر کا قبضہ واپس دلوایا۔ علاقے کے مکینوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

    انسپیکٹر ملک عامر حسین نے واضح کیا کہ اب کوئی بھی قبضہ مافیا قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔ اس کارروائی سے علاقے میں خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے اور شہریوں میں تحفظ کا احساس بڑھا ہے۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • ای چالان کیمرے نہ ہونے پر ٹریفک پولیس کی کارروائی بند

    کراچی (بولونیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے وضاحت کی ہے کہ شہر میں جہاں ای چالان کیمرے نہیں لگے ہیں، وہاں ٹریفک پولیس اہلکار اب شہریوں کو روک کر چالان نہیں کر سکتے۔ یکم اکتوبر سے ان اختیارات کو واپس لے لیا گیا ہے اور اب ٹکٹ صرف کیمرے جاری کریں گے۔ ٹریفک پولیس کا کام صرف ٹریفک  مینجمنٹ تک محدود رہ گیا ہے۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • سینئر وزیر شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کے بیان پر ردعمل

    کراچی (بولونیوز) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار بنایا ہے۔ انہوں نے کراچی میں ای وی بس، پیپلز بس، شاہراہ بھٹو جاری منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کی ہیں۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 25 ارب روپے منظور

    کراچی (بولونیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کی سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ اس رقم سے 315 اندرونی سڑکیں اور 60 بڑی سڑکیں بنائی جائیں گی، جس کا مقصد شہریوں کو خستہ حال انفراسٹرکچر اور ٹریفک جام سے نجات دلانا ہے۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • وزیراعلیٰ سندھ کا خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام

    کراچی (بولونیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواتین و بچیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر زور دیا کہ اس سال کے عالمی تھیم “خواتین و بچیوں پر تشدد کے خاتمے کے لیے سرمایہ کاری کریں” کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے خواتین کے تحفظ کے لیے ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ، چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ، وومن ایگریکلچرل ورکرز ایکٹ سمیت متعدد قوانین متعارف کرائے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ تشدد سے پاک معاشرہ ہی ترقی اور انصاف کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network