Category: پاکستان

  • مکہ مکرمہ کی شاندار فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    لاہور(بولونیوز)مکہ مکرمہ کی شاندار فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔تصویر بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے تقریباً 400 کلومیٹر بلندی سے لی گئی، مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کو خلا سے بھی ایک روشن نقطے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    ناسا کے خلا باز ڈان پیٹٹ نے یہ منظر ایکس پر شیئر کیا، تصویر میں خانہ کعبہ کا روشن نقطہ خلائی نظارے میں واضح ہے۔

    یہ منظر سٹیشن کی کاپولا ونڈو سے ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے کی مدد سے قید کیا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے تصویر کو ’’روحانی اور حیرت انگیز‘‘ قرار دیا۔

    خلا سے دیکھے جانے والا یہ منظر مکہ مکرمہ کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، ناسا کے مطابق یہ تصاویر سائنس اور مذہبی دلچسپی دونوں کے لیے اہم ہیں۔

  • پی آئی اے پرواز کی فنی خرابی کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    کراچی(بولونیوز)کراچی سے سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 کو اڑان بھرنے کے صرف 17 منٹ بعد اچانک فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر واپس کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو فوری طور پر فنی خرابی کی اطلاع دیتے ہوئے لینڈنگ کی اجازت طلب کی، جس کے بعد طیارہ بحفاظت کراچی میں اتار دیا گیا۔ طیارے میں سندھ حکومت کے وزراء سمیت متعدد مسافر سوار تھے۔

    پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو فنی خرابی سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔ طیارے کے معائنے اور مرمت کے بعد ہی آئندہ آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا، تاہم فی الحال پی کے 536 کی پرواز منسوخ کردی گئی۔

  • دو ماہ کی ننھی جان کووالدین نےپانی کی ٹینکی میں پھینک کرقتل کردیا،ماں قاتلہ نکلی

    ​میانوالی(بولونیوز)تھانہ ہرنولی کی حدود میں دو ماہ کی معصوم بچی پلوشہ کے قتل کے لرزہ خیز واقعے میں انتہائی افسوسناک انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے بچی کی لاش گھر کی پانی کی ٹینکی سے برآمد ہونے کے بعد تفتیش شروع کی تو یہ دل دہلا دینے والا حقیقت سامنے آئی کہ بچی کے والدین ہی اس کے قاتل ہیں۔
    ​قتل کی وجوہات:
    پولیس کے مطابق، بچی پلوشہ کے والد اور والدہ دونوں ہی لڑکی کی پیدائش پر ناخوش تھے اور اسی ناخوشی کے باعث انہوں نے اپنی دو ماہ کی بیٹی کو قتل کر کے گھر کی پانی کی ٹینکی میں پھینک دیا۔
    ​اس انسانیت سوز واقعے پر علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پولیس نے اس گھناؤنے جرم کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ ہرنولی میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ (ایف آئی آر) درج کر لیا ہے اور ملزمان (والدین) کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • مرکزی حکومت کا اگلے تین برس میں جی ڈی پی کے 5 فیصد سے زائد اضافی محصولات لانے کا ہدف

    اسلام آباد(بولونیوز)2010 کے بعد بڑھتے ہوئے مالی بوجھ اور قرضوں کی ادائیگی میں اضافے کو بنیاد بناتے ہوئے وفاقی حکومت نے جمعرات کو تجویز پیش کی ہے کہ آئندہ تین برسوں میں جی ڈی پی کے 5 فیصد سے زائد کے برابر اضافی مشترکہ محصولات اکٹھے کیے جائیں — جو موجودہ شرح مبادلہ کے مطابق سالانہ تقریباً 6.5 کھرب روپے بنتے ہیں۔

    یہ تجویز دیر سے بلائے گئے 11ویں نیشنل فنانس کمیشن (NFC) کے افتتاحی اجلاس میں پیش کی گئی، جہاں یہ قانونی رائے بھی طلب کی گئی کہ آیا صوبے وفاقی اخراجاتی ترجیحات کے پابند ہیں یا نہیں۔

    اجلاس کے دوران وفاق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) پر زور دیا کہ وہ موجودہ 10 فیصد کے قریب ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو اگلے تین برسوں میں 3 سے 3.5 فیصد پوائنٹس تک بڑھائے۔
    اس کے ساتھ ہی صوبوں سے کہا گیا کہ وہ جائیداد، زرعی آمدنی اور سروسز پر سیلز ٹیکس جیسے ذرائع کے ذریعے اپنی محصولات میں اضافہ کرتے ہوئے موجودہ 0.28 فیصد کے مقابلے میں شرح کو 3 فیصد جی ڈی پی تک پہنچائیں۔

  • سندھ حکومت کا آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ برقرار

    کراچی(بولونیوز)اساتذہ کی تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے شدید تحفظات کے باوجود سندھ حکومت انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز (ICCBS) کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کے منصوبے پر پیش قدمی کر رہی ہے۔ وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے انکشاف کیا ہے کہ اس حوالے سے تیار کردہ مسودۂ قانون چارٹر انسپکشن کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

    سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (SHEC) کی چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو ڈگری دینے کے لیے چارٹر کی فراہمی سے متعلق سفارشات حکومت کو دیتی ہے۔ تاہم وزیر اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ کسی بھی حتمی اقدام سے قبل اساتذہ، عملے، ڈونرز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    وہ یہ گفتگو منگل کے روز ایک مقامی ہوٹل میں انٹر بورڈ کوآرڈی نیشن کمیشن (IBCC) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے جہاں انہوں نے سندھ کے نئے ای مارکنگ اور ڈیجیٹل امتحانی نظام کا افتتاح کیا۔

  • وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر کی مقامی آٹو سیکٹر کو یقین دہانی

    اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے مقامی آٹو اسمبلرز کو یقین دلایا ہے کہ ملک میں درآمد کی جانے والی تمام گاڑیاں وہی حفاظتی اور کوالٹی معیار پورا کریں گی جو حکومت نے مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کے لیے مقرر کر رکھے ہیں۔

    جمعرات کے روز اسلام آباد میں مقامی گاڑی ساز کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران ہارون اختر نے بتایا کہ کم مالیت ظاہر کر کے کسٹمز سے کلیئرنس حاصل کرنے کے مسائل کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) اور کسٹمز ویلیوایشن حکام کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت آٹو انڈسٹری کے لیے ایک منصفانہ اور مسابقتی ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
    ہارون اختر نے کہا:
    “استعمال شدہ گاڑیوں کے لیے مقرر کردہ ویلیوایشن اور امپورٹ ٹریڈ پرائسز (ITPs) کو اپ ڈیٹ کرنا اور سالانہ بنیادوں پر نظرِ ثانی ضروری ہے۔ وزارتِ صنعت و پیداوار مقامی مینوفیکچرنگ، روزگار کے مواقع اور ایک ترقی پسند آٹو پالیسی کو ترجیح دیتی رہے گی تاکہ مسابقت بڑھے اور آخرکار پاکستانی صارفین کو فائدہ پہنچے۔”

  • وزیر داخلہ سندھ کی ساحلی علاقوں میں اسپیشل پولیس فورس بنانے کی تجویز

    کراچی(بولونیوز)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ کے ساحلی علاقوں میں اسپیشل پولیس فورس بنانے کی تجویز دیدی ہے۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسئلہ ہے کہ شہری سمندر کے خطرناک علاقے میں چلے جاتے ہیں، ساحلی علاقوں میں حادثات میں نوجوان بچے فوت ہوتے ہیں، میں نے تجویز دی ہے کہ سندھ میری ٹائم پولیس بنائیں، پولیس کو ہم کشتیاں بھی دیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں اسپیشل پولیس فورس بنانے کی تجویز ہے، بہت جلد نئی پولیس فورس کی سمری ارسال کر رہا ہوں۔ اس سے قبل ایم کیو ایم رہنما قرۃ العین نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ساحل سمندر میں لوگ ڈوب جاتے ہیں، حال ہی میں ڈاؤ یونیورسٹی کے طالب علم ڈوب گئے، ساحل پر لوگوں کے پاس لائیف جیکٹ نہیں ہوتے۔

  • سندھ میں امتحانی نتائج میں غلطیوں کو کم کرنے کیلئے ای مارکنگ سسٹم کا آغاز

    کراچی(بولونیوز)صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) اور سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (SBCC) کے اشتراک سے منعقدہ 183ویں 2 روزہ اجلاس کے دوران ای مارکنگ سسٹم کا افتتاح کیا۔

    اسماعیل راہو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ کے تعلیمی بورڈز میں ایسا امتحانی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جو نا صرف جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو بلکہ شفاف، قابل اعتماد اور مکمل ڈیجیٹل بھی ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام بورڈز میں ای مارکنگ سسٹم اور ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کا مقصد جدید آلات کی فراہمی اور ہر بچے کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

  • سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، چیئرپرسن سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا مبارکبادی بیان

    اسلام آباد(بولونیوز)سینیٹر سمینہ ممتاز زہری نے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر موجودہ تقرری و توسیع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

    اپنے مبارکبادی پیغام میں سینیٹر سمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ جنرل عاصم منیر پاکستان کا فخر اور ملکی سلامتی کے مضبوط ترین ستون ہیں۔ ان کی شاندار قیادت نے نہ صرف دفاع کو نئی قوت دی ہے بلکہ معیشت، قومی استحکام اور یکجہتی کے عمل کو بھی مزید تقویت بخشی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ تقرینامہ توسیع وطن عزیز کی سلامتی، دفاعی حکمتِ عملی اور مستقبل کے استحکام کے لیے انتہائی اہم اور بروقت فیصلہ ہے۔ جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ قیادت نے پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔

    سینیٹر سمینہ ممتاز زہری نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک کی عوام اور ادارے پاک افواج کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔ قومی یکجہتی، امن، دفاع اور معاشی ترقی میں فوج کا کردار ہمیشہ قابلِ تعریف رہا ہے۔

    آخر میں انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت پاکستان کے روشن، محفوظ اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہے، اور پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے۔

  • فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تقرری قومی سلامتی کے لیے سنگِ میل ہے

    اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر حسنہ بانو زہری نے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر تقرری اور مدتِ ملازمت میں توسیع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو دلی مبارکباد پیش کی۔
    اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی یہ اہم تقرری ملک کی دفاعی ضرورتوں، پیشہ ورانہ تسلسل اور قومی سلامتی کے استحکام کا واضح ثبوت ہے۔

    سینیٹر حسنہ بانو زہری نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی اصولی قیادت، وسیع تجربہ اور پاک فوج کے اندر مثالی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے میں ان کا کردار ہمیشہ قابلِ تحسین رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے منصب پر فائز ہونے کے بعد جنرل عاصم منیر ملکی مفاد، قومی یکجہتی، اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی اداروں کی مضبوطی پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے، اور جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ملک مزید محفوظ، مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔