Category: انٹرنیشنل نیوز

  • روسی ملازم نے غلطی سے منتقل ہونے والی 87 ہزار ڈالر واپس کرنے سے انکار

    ماسکو (بولونیوز) روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم ولادی میر ریچاگوو کے اکاؤنٹ میں سافٹ ویئر کی خرابی سے پورے اسٹاف کی تنخواہ (7 ملین روبل) منتقل ہو گئی، جسے واپس کرنے سے انہوں نے انکار کر دیا۔

    فیکٹری کی جانب سے عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا، جہاں ملزم کو رقم واپس کرنے کا حکم دیا گیا، لیکن انہوں نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ اب تک یہ قانونی جنگ جاری ہے اور ملازم کے بینک اکاؤنٹس منجمد ہیں۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • متحدہ عرب امارات میں قومی دن پر چار چھٹیاں مل گئیں

    متحدہ عرب امارات (بولونیوز) قومی دن کے موقع پر دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس سے عوام کو ایک ساتھ چار چھٹیاں مل گئیں۔ متحدہ عرب امارات کا قومی دن یکم اور 2 دسمبر کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی حکومت نے قومی دن کے موقع پر یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو بروز پیر اور منگل ہوں گی۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار تعطیلات ہفتے اور اتوار کے روز ہوتی ہیں اس طرح عوام کو ہفتے سے منگل تک چار روز کی چھٹیاں مل جائیں گی۔ خیال رہے کہ وزارت تعلیم نے بھی سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکم اور دو دسمبر کو دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایک ایسا قانون بھی پاس کی کیا گیا ہے جس کے تحت قومی تعطیلات اگر ویک اینڈ سے ایک دو روز قبل آئیں تو اسے بڑھا کر ہفتہ وار تعطیلات تک لایا جا سکتا ہے۔ اس کا مقصد بھی ملازم پیشہ افراد کو زیادہ سے زیادہ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

  • 100 روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار ملزم 39 سال بعد باعزت بری

    بھارت (بولونیوز) غیر منقسم مدھیہ پردیش کے سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں کلرک کے طور پر کام کرنے والے جگیشور پرساد آودھیا کو 1986 میں 100 روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔تقریباً 39 سال بعد عدالت نے انھیں باعزت بری کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جگیشور پرساد کا کہنا ہے کہ اب ہائیکورٹ نے مجھے بے قصور تو قرار دیا ہے مگر عدالت کی طرف سے اس سرٹیفکیٹ کا وزن اس بھاری بوجھ کے مقابلے میں بہت کم ہے جو میں نے اپنے پورے خاندان کے ساتھ 39 سالوں تک اٹھایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دے سکا، ان کی شادی نہیں کر سکا، رشتہ داروں نے مجھ سے قطع تعلقی کر لی، مناسب علاج نہ کروانے کی وجہ سے میری بیوی کی موت واقع ہو گئی ہے۔ اب کیا کوئی مجھے یہ سب واپس دلا سکتا ہے-

  • پچھلی جنگ صرف ٹریلر تھا، فلم ابھی باقی ہے، بھارتی آرمی چیف کی بڑھکیں

    بھارت (بولونیوز) آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنے والے بھارتی آرمی چیف ایک بار پھر خام خیالی میں بڑھکیاں مارنے لگے ہیں۔ بھارت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اپیندر دویدی نے نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالا اور کہا کہ آپریشن سندور ایک ٹریلر تھا جو 88 گھنٹوں میں ختم ہوا، اب فلم شروع ہوگی اور پھر سب دیکھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ کے موقع پر انڈین آرمی چیف سے آپریشن سندور کے نتائج سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آپریشن سندور 1.0 صرف ٹریلر تھا، اب فلم شروع نہیں ہوئی، ہمارا ٹریلر ہی 88 گھنٹے کا تھا‘۔ اپیندر نے کہا کہ ’مستقبل کے حوالے سے ہم پوری طرح سے تیار بیٹھے ہیں اور اگر کچھ ہوا تو سبق سکھائیں گے اور اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں گے۔

  • ایران میں تاریخی خشک سالی،مصنوعی بارش کا آغاز کردیاگیا

    تہران (بولونیوز) ایران میں تاریخی خشک سالی کے پیشِ نظر حکومت نے باضابطہ طور پر کلاوڈ سیڈنگ (مصنوعی بارش) کا آغاز کر دیا ہے۔ سرکاری رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں بارش میں 89٪ کمی کے بعد طیاروں کی مدد سے بادلوں میں خصوصی ذرات چھوڑے جا رہے ہیں تاکہ بارش برسنے کے امکانات بڑھ سکیں۔

  • افغانستان پر حملوں میں پاکستان کا کردار، تاریخی حقائق

    افغانستان (بولونیوز) نائن ایلیون کے بعد افغانستان پر ہونے والے پہلے فضائی حملے 7 اکتوبر 2001 کو عرب ممالک کے اڈوں اور بحر عرب میں موجود امریکی طیا بردارجہازوں سے کیے گئے۔ زمینی فوج نومبر 2001 میں عرب ہوائی اڈوں سے افغانستان میں اتاری گئی۔ پاکستان کےفوجی اڈے دسمبر 2001 کے بعد صرف ڈرون حملوں اور انٹیلیجنس مشنز کے لیے استعمال ہوئے، جب افغانستان پہلے ہی امریکی قبضے میں تھا۔ پاکستان نے طالبان کے ساتھ کھڑے نہ ہونے کی وجہ ان کی تیز شکست اور بین الاقوامی دباؤ کو بتایا، نیز پاکستان نے امریکہ کو محدود تعاون دے کر طالبان کی مکمل تباہی روکنے میں کردار ادا کیا۔ یہ حقائق افغان عوام تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • چین نے جاپان کو سخت وارننگ جاری کردی تائیوان میں مداخلت کا بھاری “خمیازہ” چکانا پڑے گا

    چین نے جاپان کو سخت وارننگ جاری کردی تائیوان میں مداخلت کا بھاری “خمیازہ” چکانا پڑے گا

    (بولو نیوز) چین اور جاپان کے مابین تناؤ اس وقت بڑھ گیا ہے جب چینی حکام نے جاپانی وزیراعظم سانائی تاکائیچی کے تائیوان کے حوالے سے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ اگر جاپان تائیوان میں فوجی مداخلت کرے گا تو اسے “بھاری قیمت” چکانا پڑے گی۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل جیانگ بن نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ تائیوان کا معاملہ چین کا “داخلی معاملہ” ہے اور کسی بیرونی فوجی مداخلت کو چین برداشت نہیں کرے گا۔ مزید برآں، چینی وزارت خارجہ نے جاپان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاپانی لڈریڈر کو اپنے بیانات واپس لینے ہوں گے، ورنہ “تمام نتائج کی ذمہ داری جاپان پر ہوگی۔” اسی کشیدگی کے درمیان، چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کا سفر مؤخر کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ اور چینی سفارت خانے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ جاپان میں ان کی ذاتی حفاظت کے لیے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ چین کے اعلان کے بعد، چند چینی ایئرلائنز نے جاپان کے لیے بک کیے گئے ٹکٹوں پر ریفنڈ اور تاریخ تبدیل کرنے کی سہولت مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے طبی شرائط سخت کر دیں: بعض عازمین پر پابندی

    سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے طبی شرائط سخت کر دیں: بعض عازمین پر پابندی

    ریاض (بولو نیوز) سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ **حج 2026** کے لیے طبی شرائط سخت کر دی گئی ہیں اور کچھ خطرناک بیماریوں کے شکار افراد حج نہیں کر سکیں گے۔ وزارت کے مطابق: گردوں کے مریض اور ڈائیلاسز کے مریض** حج کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔ پھیپھڑوں، جگر اور کینسر کے مریض** بھی حج نہیں کر سکیں گے۔ حاملہ خواتین** اور وہ افراد جو **کالی کھانسی، تپ دق یا وائرل ہیموریج بخار** میں مبتلا ہیں، ان پر بھی پابندی ہوگی۔ وزارت صحت نے خبردار کیا کہ **شرائط پوری نہ کرنے والے عازمین کو واپس بھیجا جائے گا** اور اس دوران ہونے والے تمام اخراجات خود ادا کرنا ہوں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ **جو ڈاکٹر فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کر کے غیر اہل عازمین کو حج کی اجازت دیں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے **عازمین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے اور احتیاطی تدابیر مضبوط کرنے** کی کوششوں کا حصہ ہے۔

  • سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے سخت طبی شرائط نافذ کر دیں

    سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے سخت طبی شرائط نافذ کر دیں

    ریاض (بولو نیوز) سعودی حکومت نے حج 2026 کے لیے نئی طبی پالیسی جاری کرتے ہوئے کئی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے حج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق دل، گردے، پھیپھڑوں، جگر کے شدید مریض، کینسر کے مریض، نفسیاتی امراض میں مبتلا افراد اور حاملہ خواتین حج نہیں کر سکیں گے۔ سعودی حکام دوران حج بیمار پائے جانے والے عازمین کو ڈیپورٹ کر سکیں گے، جس کا خرچہ عازمین خود ادا کریں گے۔ فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

  • مدینہ میں بس حادثہ، 42 عمرہ زائرین ہلاک

    مدینہ میں بس حادثہ، 42 عمرہ زائرین ہلاک

    مدینہ منورہ (بولو نیوز) عمرہ زائرین کی بس اور ڈیزل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 42 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں 20 خواتین اور 11 بچے بھی شامل ہیں۔ تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں صرف ایک مسافر زندہ بچ سکا۔