Category: انٹرنیشنل نیوز

  • وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، دو اہلکار زخمی

    واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار زخمی ہو گئ ہیں، جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

    امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص اکیلا تھا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایف بی آئی ڈائریکٹر اور ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کی ہیں۔

  • چین میں ٹرین نے ٹریک پر کام کرتے ورکرز کو روند دیا، 11 افراد ہلاک

    بیجنگ(بولونیوز)چین میں تیز رفتار ٹرین ٹریک پر کام کرتے ہوئے ریلوے ورکرز پر چڑھ گئی جس سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

    عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چینی صوبے یونان میں پیش آیا جہاں ٹرین کی ٹکر سے 11 ریلوے ملازمین ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

    چینی حکام کا بتانا ہے کہ آزمائشی ٹرین جو زلزلہ پیما آلات کو جانچنے کے لیے استعمال کی گئی تھی ایک موڑ کاٹتے ہوئے موقع پر موجود ملازموں سے جا ٹکرائی جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔

    چینی حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 2 ورکرز کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ریلوے لائن بحال کردی گئی جب کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • بھارت میں مسلم شخص پر ‘جے شری رام’ نعرہ لگانے کے لیے دباؤ

    آگرہ(بولونیوز) تاج محل کے قریب 64 سالہ مسلم شخص محمد رئیس کو ایک ہندو انتہا پسند نے زبردستی ‘جے شری رام’ کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ رپورٹس کے مطابق جب رئیس نے انکار کیا تو اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال کر ڈیجیٹل طور پر اشتعال انگیزی پھیلائی گئی۔ یہ اقدام بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی عدم رواداری کی ایک اور مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

  • ہانگ کانگ کی 35 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 4افراد ہلاک

    ہانگ کانگ(بولونیوز)رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 4 افراد ہلاک ہوگئے-آگ کے باعث دھوئیں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے-ذرائع کے مطابق 35 منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں-ریسکیوذرائع نے بتایا کہ متعدد لوگوں کےعمارت کے اندر موجود ہونے کی اطلاعات ہیں-

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • لندن کے مغربی علاقے میں گودام میں بڑی آگ، 100 سے زائد افراد منتقل

    لندن (بولونیوز) مغربی علاقے میں ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس میں آتش بازی کا سامان شامل ہونے کے باعث دھماکے ہوئے۔ 25 فائر انجنوں اور 150 اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا۔ احتیاطی طور پر تین اسکولوں اور ایک رہائشی بلاک کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ 100 سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہ میں منتقل کیا گیا۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • اسرائیلی طیاروں نے عراقی فضائی حدود میں جنگی مشقیں کیں

    اسرائیل (بولونیوز) لڑاکا طیاروں نے عراق کی فضائی حدود میں داخل ہو کر ایران کی سرحد کے قریب جنگی مشقیں انجام دیں۔ طیاروں نے دیوارِ صوت توڑتے ہوئے جارحانہ نقل و حرکت کی۔ اس دوران امریکی فضائیہ کے دو ایندھن بردار طیارے بھی اسی علاقے میں موجود تھے۔ یہ اقدام خطے میں کشیدگی بڑھانے والا قرار دیا جا رہا ہے۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ ختم کرنے کے قریب ہونے کا دعویٰ

    واشنگٹن (بولونیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ ختم کرانے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ان کے مطابق 28 نکاتی امن منصوبہ بہتر کیا گیا ہے اور گزشتہ ماہ 25 ہزار فوجی ہلاک ہوئے۔ چند اختلافات پر جلد اتفاق ہونے کی امید ہے۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    لندن (بولونیوز) برطانوی حکومت نے کم از کم تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی حکومت نے منگل کو کہا ہے کہ کم از کم تنخواہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق آئندہ برس اپریل سے ہوگا، کم از کم تنخواہ اب 4.1 فی صد اضافے سے 12.71 پاؤنڈ ($ 16.67) فی گھنٹہ ہوگی۔

    عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 21 برس سے زائد عمر کے ورکرز کی تنخواہ میں 4.1 فیصد اضافہ کیا جائے گا، جب کہ 18 اٹھارہ سے 20 برس کی عمر والے ورکرز کی تنخواہ 8.5 فی صد اضافے کے ساتھ 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو جائے گی۔

    16 اور 17 برس کے نوجوانوں کی تنخواہ 6 فی صد اضافے کے ساتھ 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانوی حکام نے بتایا کہ اس فیصلے سے لاکھوں ورکرز مستفید ہوں گے، تاہم کچھ آجروں نے تشویش ظاہر کی ہے کہ اس سے اشیا کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • آسمان سے اچانک گالف کی گیند جتنے اولے برسنے لگے

    برازیلیا (بولونیوز) برزایل کے جنوبی علاقوں میں ژالہ باری نے شہریوں کو خوف زدہ کر دیا، ایسا لگ رہا تھا جیسے گولہ باری شروع ہو گئی ہو۔

    رواں ہفتے جنوبی برازیل کے کچھ حصوں میں شدید طوفان کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس دوران بڑے سائز کے اولے گرے ہیں، آسمان سے گرتے گالف بال کے سائز کے اولوں نے تباہی مچا دی۔

    ژالہ باری نے برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سول کے شہر ایریچم میں سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، اور مختلف حادثات میں 200 سے زائد افراد زخمی ہو کر اسپتال پہنچے، کئی جگہوں پر گالف بال جتنے اولے پڑے جس سے گھروں کی چھتیں ٹوٹ گئیں اور متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • میرٹھ میں شادی کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی ہلاک

    میرٹھ(بولونیوز)بھارت کے میرٹھ شہر میں ایک شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران 20 سالہ لڑکی افشاں چھت سے بارات دیکھ رہی تھی کہ ایک گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی۔ واقعے کے بعد دلہا موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے دلہا سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔