Category: انٹرنیشنل نیوز

  • سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 46 اموات، ٹرین سروس معطل

    کولمبو(بولونیوز) سری لنکا میں جاری موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 46 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    آفات سے نمٹنے کی اتھارٹی کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ وسطی علاقوں میں 21 افراد لاپتہ ہیں۔

    لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے جس سے نقل و حمل کا نظام متاثر ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ مقامات پر زخمیوں کو بچانے کے کام میں مصروف ہیں۔

  • فوجی آپریشن میں دھماکہ خیز مواد اور منشیات برآمد

    ڈھاکہ(بولونیوز)دارالحکومت ڈھاکہ کے محمد پور علاقے میں فوج کے خصوصی آپریشن میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔ فوج نے جنیوا کیمپ میں کی گئی کارروائی میں 77 ٹن کاک ٹیل بم، 4 ٹن گولہ بارود، 2,080 پیکٹ ہیروئن اور 4,63,500 روپے نقد رقم ضبط کی۔

    برآمد شدہ مواد میں کاک ٹیل بم بنانے کے لیے استعمال ہونے والے اسپلنٹرز اور 400 گرام بارود بھی شامل ہیں۔ فوج کے ترجمان کے مطابق مجرموں کی شناخت کے لیے سراغ رسانی جاری ہے۔

    بنگلہ دیشی فوج نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاعات فوری طور پر حکام تک پہنچائیں۔

  • امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیں

    واشنگٹن(بولونیوز)وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گولی مارنے کے واقعے کے بعد امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔

    امریکی شہریت و امیگریشن خدمات نے اعلان کیا ہے کہ افغان شہریوں کی درخواستوں کے سیکیورٹی اور جانچ پروٹوکول کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کو حراست میں لیا گیا ہے۔

  • ہانگ کانگ میں لگنے والی آگ سے متاثرہ افراد کی فہرست جاری 44 افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ

    ہانگ کانگ(بولونیوز)ایک کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں بڑی آگ لگنے سے 44 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 29 زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے۔

    آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور متعدد افراد عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق 279 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 700 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

    8 بلاکس پر مشتمل اس رہائشی کمپلیکس میں تقریباً 5 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

  • مسجد الحرام میں زائرین کو خاص سہولت فراہم کردی گئی

    ریاض(بولونیوز)سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مفت لاکر سسٹم کی سہولت کا اضافہ کردیا ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں انتظامیہ نے جو لاکرز مہیا کیے ہیں وہ 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں تین مقامات پر لاکرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ مغربی جانب کے صحن میں وضوخانہ نمبر6 جبکہ دوسرا لاکر شارع اجیاد میں وضوخانہ نمبر 2 اور تیسرا لاکر مشرقی جانب مکہ مکرمہ کتب خانے کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔

  • لہجہ نرم رکھیں، ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم کو خبر دار کر دیا

    واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائچی کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لہجہ نرم رکھیں اور تائیوان کی خودمختاری کے مسئلے پر بیجنگ کو مشتعل نہ کریں۔

    وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطے میں ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر سے متعلق گفتگو کرتے وقت لہجہ دھیما رکھیں، ایسی بات نہ کریں جو چینی صدر کو ناگوار گزرے۔

    یاد رہے کہ جاپانی وزیر اعظم نے رواں ماہ پارلیمنٹ میں بیان دیا تھا کہ اگر چین نے تائیوان پر فوجی حملہ کیا تو جاپان بھی عسکری کارروائی کر سکتا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم سے کہا کہ وہ چین کے ساتھ جاری تنازعے کو مزید بگڑنے نہ دیں، کیوں کہ وہ بیجنگ کے ساتھ نازک تجارتی جنگ کی جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • حسینہ واجد کی حوالگی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت

    نئی دہلی(بولونیوز)بھارت نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے بنگلادیشی درخواست پر بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے داخلی عدالتی اور قانونی طریقہ کار کے تحت درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    بنگلادیش نے گزشتہ برس دسمبر میں بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا، گزشتہ ماہ حسینہ واجد کو بنگلادیش کی عدالت سے ملنے والی سزائے موت کے بعد ایک بار پھر بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا۔

  • چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کا سفر کرنے سے روک دیا

    بیجنگ(بولونیوز)چین نے اپنے شہریوں کو ایک مرتبہ پھر جاپان کا سفر کرنے سے روک دیا۔ چین نے ایک بار پھر اپنے شہریوں کو جاپان کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    چینی سفارتخانے کے مطابق بیشتر چینی شہریوں کو جاپان میں بلا وجہ توہین اور مارپیٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ اس لیے جاپان میں موجود چینی شہریوں کو حفاظتی اقدامات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ جاپانی وزیر اعظم کے تائیوان سے متعلق بیانات پر دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوئے تھے۔ جس کے بعد چین نے پہلی بار اپنے شہریوں کو 14 نومبر کو جاپان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    دوسری جانب چین نے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کرنے والی غیر ملکی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے سخت پیغام دے دیا ہے۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کے قریب جاپانی میزائل یونٹ کی تنصیب پر ردعمل دیتے ہوئے چین نے خبردار کیا کہ وہ تائیوان کے معاملے میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دے گا۔

    چین کے تائیوان امور کے ترجمان پینگ قینگن نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارا عزم مضبوط ہے، ہمارا عزم پختہ ہے اور ہمارے پاس اپنے قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔

  • بچی کو کار میں چھوڑ کر خریداری کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

    بھارت(بولونیوز)کشور نگر میں کار میں بچی کو چھوڑ کر خریداری کرنے والی خاتون کی بچی کو ڈرائیور اغواء کرکے فرار ہوگیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون ستیہ وتی نے سرسنوا گاؤں جانے کے لیے ایک کار کرایہ پر لی تھی۔

    خاتون کو بلاس پور سے 80 کلومیٹر دور، سارنگڑھ ضلع کے صالح گھاٹ جانا تھا۔ وہ اپنی 4 سالہ بیٹی کو اپنے ساتھ اپنے ماموں کے گھر لے گئی اور وہاں اپنے گھر والوں سے ملاقات کی۔

    شام کو وہ بلاسپور سے گھر کے لئے روانہ ہوئی، خاتون نے سبزی خریدنے کے لیے صالح گھاٹ مارکیٹ میں گاڑی کو رکوایا اور 4 سالہ بچی کو کار میں چھوڑ کر بازار کے اندر چلی گئی۔

    خاتون جب سبزی خرید کر جائے وقوعہ پر پہنچی تو کار ڈرائیور بچی کو اغواء کرکے فرار ہوچکا تھا، جس پر خاتون خوف زدہ ہوگئی، خاتون نے پولیس اسٹیشن جاکر واقعہ کی اطلاع دی اور پولیس کو کار ڈرائیور، گاڑی کا نمبر اور دیگر معلومات فراہم کیں۔

    معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کردی، پولیس کو ایک سفید کار میں 4 سالہ لڑکی کے اغوا کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔

  • امریکی فوجیوں کو گولی مارنے والا افغان شہری نکلا

    واشنگٹن(بولونیوز)وائٹ ہاؤس کے قریب تعینات دو امریکی فوجیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔گرفتار زخمی حملہ آور کی شناخت افغان شہری 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال کے نام سے ہوئی ہے۔ جو سال 2021 میں امریکا میں داخل ہوا تھا –