کراچی (بولونیوز) نیو کراچی ٹاؤن میں ریٹائر ہونے والے 20 ملازمین کو ان کے واجبات کی ادائیگی کے لیے مجموعی طور پر 89 لاکھ 92 ہزار 829 روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ چیک تقسیم کرنے کی تقریب چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں میونسپل کمشنر منور حسین ملاح سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ “ہم بلدیاتی خدمات کے ساتھ ساتھ اپنے ملازمین کے حقوق پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ واجبات کی ادائیگی بروقت اور شفاف طریقے سے ہو۔” انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملازمین کے گروپ انشورنس کے لیے نیا معاہدہ کیا گیا ہے، جس کے تحت آئندہ مرحوم ملازمین کے ورثاء کو انشورنس کی رقم لازمی ادا کی جائے گی۔ میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے اور یہ اقدامات عملے کی فلاح و بہبود کے عزم کا ثبوت ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے ملازمین نے ٹاؤن انتظامیہ کے اس اقدام کو قابل تعریف قرار دیا۔
Author: Nadeem Ahmed Jamal
-
100 روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار ملزم 39 سال بعد باعزت بری
بھارت (بولونیوز) غیر منقسم مدھیہ پردیش کے سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں کلرک کے طور پر کام کرنے والے جگیشور پرساد آودھیا کو 1986 میں 100 روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔تقریباً 39 سال بعد عدالت نے انھیں باعزت بری کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جگیشور پرساد کا کہنا ہے کہ اب ہائیکورٹ نے مجھے بے قصور تو قرار دیا ہے مگر عدالت کی طرف سے اس سرٹیفکیٹ کا وزن اس بھاری بوجھ کے مقابلے میں بہت کم ہے جو میں نے اپنے پورے خاندان کے ساتھ 39 سالوں تک اٹھایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دے سکا، ان کی شادی نہیں کر سکا، رشتہ داروں نے مجھ سے قطع تعلقی کر لی، مناسب علاج نہ کروانے کی وجہ سے میری بیوی کی موت واقع ہو گئی ہے۔ اب کیا کوئی مجھے یہ سب واپس دلا سکتا ہے-
-
پچھلی جنگ صرف ٹریلر تھا، فلم ابھی باقی ہے، بھارتی آرمی چیف کی بڑھکیں
بھارت (بولونیوز) آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنے والے بھارتی آرمی چیف ایک بار پھر خام خیالی میں بڑھکیاں مارنے لگے ہیں۔ بھارت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اپیندر دویدی نے نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالا اور کہا کہ آپریشن سندور ایک ٹریلر تھا جو 88 گھنٹوں میں ختم ہوا، اب فلم شروع ہوگی اور پھر سب دیکھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ کے موقع پر انڈین آرمی چیف سے آپریشن سندور کے نتائج سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آپریشن سندور 1.0 صرف ٹریلر تھا، اب فلم شروع نہیں ہوئی، ہمارا ٹریلر ہی 88 گھنٹے کا تھا‘۔ اپیندر نے کہا کہ ’مستقبل کے حوالے سے ہم پوری طرح سے تیار بیٹھے ہیں اور اگر کچھ ہوا تو سبق سکھائیں گے اور اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں گے۔
-
ایران میں تاریخی خشک سالی،مصنوعی بارش کا آغاز کردیاگیا
تہران (بولونیوز) ایران میں تاریخی خشک سالی کے پیشِ نظر حکومت نے باضابطہ طور پر کلاوڈ سیڈنگ (مصنوعی بارش) کا آغاز کر دیا ہے۔ سرکاری رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں بارش میں 89٪ کمی کے بعد طیاروں کی مدد سے بادلوں میں خصوصی ذرات چھوڑے جا رہے ہیں تاکہ بارش برسنے کے امکانات بڑھ سکیں۔
-
کراچی چیمبر اف کامرس میں ڈی ائی جی ٹریفک کی شرکت
کراچی (بولونیوز) ای-چالان سسٹم اور ڈی میرٹ پوائنٹس کے نفاذ سے متعلق ڈی ائی جی ٹریفک ایس ایس پیز ٹریفک اور ڈی ایس پی ایڈمن کی شرکت- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) میں شہر کے ٹریفک نظام میں بہتری، ای-چالان کے طریقۂ کار، ڈی میرٹ پوائنٹس کے نفاذ، گاڑیوں کی پارکنگ کے مسائل بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے ڈی ائی جی ٹریفک نے سوالات کے جامع جوابات دیے
ڈی آئی صاحب نے چیمبر نمائندگان کو بتایا کہ: ای ٹکٹنگ سسٹم شہریوں کو سہولت دینے اور قانون کی یکساں عملداری کو یقینی بنانے کی جانب اہم قدم ہے، چالان کے اجرا کے بعد قانونی طریقۂ کار کی پابندی لازمی ہوگی۔ شہریوں کے لیے ای چالان سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے شہر میں 11 سہولت سینٹر ٹریفک پولیس کی جانب سے قائم کیے گئے ہیں شہری ان سہولت سینٹر پر جا کر اپنے ای چالان کی تفصیلات رہنمائی خدمات جا کر حاصل کر سکتے ہیں- ڈی آئی صاحب واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے۔ہر شہری کو 30 پوائنٹس الاٹ کیے جائیں گے۔قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں پوائنٹس کم ہوتے جائیں گے۔تمام پوائنٹس ختم ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ -
کراچی کو جان بوجھ کر تباہی کے راستے پر دھکیلا جا رہا ہے، ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان
کراچی (بولونیوز) کراچی آج جس بدترین حالت میں کھڑا ہے، یہ کسی قدرتی آفت کا نتیجہ نہیں بلکہ مسلسل حکومتی غفلت، لوٹ مار اور ناقص گورننس کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف و انصاف لائرز فورم کراچی کے رہنما اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان نے کہا کہ صوبائی اور شہری حکومت نے جان بوجھ کر اس شہر کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔ پانی کا بحران حل کرنے کے بجائے ٹینکر مافیا کو مضبوط کیا گیا، جبکہ K-IV جیسے اہم منصوبے سیاسی مصلحتوں کی نذر کر دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نکاسیِ آب کا نظام تباہ ہو چکا ہے، ٹرانسپورٹ کا ڈھانچہ بکھر چکا ہے، اور بی آر ٹی منصوبے کی تاخیر نے کراچی کی مرکزی شاہراہ کو کھنڈر بنا دیا ہے۔ کچرا اٹھانے کا نظام صرف کاغذوں تک محدود ہے۔ شہر میں تین ادارے کچرا اٹھانے کے دعوے کرتے ہیں، مگر گلیاں آج بھی گندگی کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں۔ کراچی میں یومیہ تقریباً 14 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، مگر اس کا نصف بھی ٹھکانے نہیں لگایا جاتا اور وہ نالوں اور سڑکوں میں پھینک دیا جاتا ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب سندھ حکومت اور شہری حکومت کی کرپشن اور نااہلی کی بدترین مثالیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر پڑا ہزاروں ٹن کچرا اگر بجلی گھروں میں استعمال کیا جائے تو شہریوں کو سستی بجلی فراہم کی جا سکتی ہے اور شہر میں بجلی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کچرے سے بجلی بناتے ہیں، مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کچرے کا درست استعمال نہیں ہو رہا۔ ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ رواں برس دورانِ ڈکیتی 70 سے زائد بے گناہ شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 650 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ حکومت پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ پولیس جرائم روکنے کے بجائے طاقتور افراد کی حفاظت میں مصروف ہے، اور عام شہری بے یار و مددگار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی کو مزید حکومتی تجربات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جا سکتا۔ اگر صوبائی و شہری حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے بجائے شفاف احتساب کا راستہ اختیار کرے تو بہت سے مسائل خود بخود حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اس وقت ایک مضبوط، بااختیار اور کرپشن سے پاک بلدیاتی نظام کا مطالبہ کر رہا ہے، ورنہ یہ شہر مزید تباہی کی طرف بڑھتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر گزشتہ 15 برسوں میں کراچی کو اس کے حصے کے 3260 ارب روپے دے دیے جاتے تو آج شہر کے بیشتر مسائل حل ہو چکے ہوتے۔
-
سترہ سال تاجک لڑکی فرخندہ کی زبردستی شادی اور پراسرار موت
کابل (بولونیوز) گلبار سنٹر میں سترہ سال تاجک لڑکی فرخندہ کی زبردستی شادی اور پراسرار موت ، طالبان کمانڈر حاجی ملنگ کا لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم /تفتیش کے دفنانے کے لیے خاندان پر دباؤڈالا جارہا ہے- عورتوں کے لیے حکومت پر قابض طالبان نے افغانستان کو دنیا میں جہنم بنا دیا ھے ، نا وہ سکول جاسکتی ہیں نا ملازمت ، نا انہیں اپنی مرضی سے جینے کا حق ھے اور خصوصا تاجک کمیونٹی پر طالبان کی سختیاں بہت زیادہ ہیں جو لسانی اور نسلی تعصب کا مظاہرہ ھے ۔۔
-
خیبر پختونخوا میں آپریشنز، 15 دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا (بولونیوز) 15 اور 16 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کلاشی، ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران دس دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں سرغنہ علام مہسود بھی شامل تھا۔ داتا خیل، شمالی وزیرستان میں پانچ دہشت گردوں کو نیوٹرالائز کیا گیا۔ یہ آپریشنز وفاقی ایپیکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی عمل کے منصوبے کے تحت “عزم استحکام” مہم کا حصہ ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
-
دبئی ائیر شو کا آغاز، پاکستانی پائلٹس کی کارکردگی مرکز نگاہ
اسلام آباد (بولونیوز) دبئی ائیر شو میں جدید ترین جنگی اور کمرشل ہوائی جہازوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ رنگ برنگے فضائی کرتب بھی دکھائے جا رہے ہیں۔ پاکستان ائیر فورس کے پائلٹس اپنی شاندار پرفارمنس سے بین الاقوامی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ اس ایونٹ میں چین کا جدید ائیر ڈیفنس سسٹم، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی ٹیکنالوجی اور روسی ایوی ایشن ٹیکنالوجی بھی نمائش میں شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس ایئر شو میں 300 نئے کمرشل طیاروں کے آرڈرز متوقع ہیں، جس سے عالمی ایوی ایشن مارکیٹ میں تیزی متوقع ہے۔
-
جنوبی وزیرستان میں ایف سی افسر اور مقامی کمیونٹی کے درمیان اعتماد سازی کی ملاقات
جنوبی وزیرستان (بولونیوز) تیارزہ خولہ میں ایف سی ساؤتھ کے ایک افسر نے مقامی طلباء، عمائدین اور رہائشیوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد علاقے میں اعتماد سازی، عوامی رابطوں کو فروغ دینا اور امن و امان کے قیام میں مشترکہ ذمہ داری کا تصور مضبوط کرنا تھا۔ ایف سی افسر نے مقامی مسائل اور تجاویز سنیں اور یقین دلایا کہ عوام کے تعاون سے خطے میں دیرپا امن کے لیے پرعزم ہیں۔ مقامی عمائدین نے ایف سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔