Author: Nadeem Ahmed Jamal

  • ای چالان کیمرے نہ ہونے پر ٹریفک پولیس کی کارروائی بند

    کراچی (بولونیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے وضاحت کی ہے کہ شہر میں جہاں ای چالان کیمرے نہیں لگے ہیں، وہاں ٹریفک پولیس اہلکار اب شہریوں کو روک کر چالان نہیں کر سکتے۔ یکم اکتوبر سے ان اختیارات کو واپس لے لیا گیا ہے اور اب ٹکٹ صرف کیمرے جاری کریں گے۔ ٹریفک پولیس کا کام صرف ٹریفک  مینجمنٹ تک محدود رہ گیا ہے۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • سینئر وزیر شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کے بیان پر ردعمل

    کراچی (بولونیوز) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار بنایا ہے۔ انہوں نے کراچی میں ای وی بس، پیپلز بس، شاہراہ بھٹو جاری منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کی ہیں۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 25 ارب روپے منظور

    کراچی (بولونیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کی سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ اس رقم سے 315 اندرونی سڑکیں اور 60 بڑی سڑکیں بنائی جائیں گی، جس کا مقصد شہریوں کو خستہ حال انفراسٹرکچر اور ٹریفک جام سے نجات دلانا ہے۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • وزیراعلیٰ سندھ کا خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام

    کراچی (بولونیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواتین و بچیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر زور دیا کہ اس سال کے عالمی تھیم “خواتین و بچیوں پر تشدد کے خاتمے کے لیے سرمایہ کاری کریں” کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے خواتین کے تحفظ کے لیے ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ، چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ، وومن ایگریکلچرل ورکرز ایکٹ سمیت متعدد قوانین متعارف کرائے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ تشدد سے پاک معاشرہ ہی ترقی اور انصاف کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • سندھ حکومت کا خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن پر عزم کا اظہار

    کراچی (بولونیوز) خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین پر تشدد کسی بھی معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ ریاست و معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تشدد کے خاتمے، انصاف کی فراہمی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن پر ڈپٹی میئر کراچی کا بیان

    کراچی (بولونیوز) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ خواتین پر تشدد صرف جرم نہیں بلکہ معاشرتی پسماندگی کی علامت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہر مہذب معاشرے کی بنیاد ہے اور تشدد کے خاتمے کے لیے اجتماعی جدوجہد ضروری ہے۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • ایف آئی اے نے نوٹس جاری کرنے کا نیا الیکٹرانک نظام متعارف کرادیا

    اسلام آباد (بولونیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شفافیت کو یقینی بنانے اور جعلی نوٹسز کے استعمال کو روکنے کے لیے دستی طور پر دستخط شدہ نوٹسز کا اجرا بند کر دیا ہے۔ اب ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت تمام نوٹس صرف الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے جاری کیے جائیں گے اور ہر نوٹس پر ایک منفرد QR کوڈ ہوگا۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ QR کوڈ کے بغیر کسی بھی نوٹس کو مشکوک سمجھیں اور فوری طور پر complaint@fia.gov.pk پر رپورٹ کریں۔ یہ اقدام سرکاری مواصلات میں اعتماد بڑھانے کے لیے ہے۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • کندھ کوٹ میں راکٹ گولے کے دھماکے سے تین بچے ہلاک

    کندھ کوٹ (بولونیوز) ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ میں زنگ آلود راکٹ گولے کے پھٹنے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ بچے 9 سے 12 سال کی عمر کے تھے اور گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • کراچی کی ترقی کے لیے ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دیا

    ​کراچی (بولونیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، کیونکہ یہ شہربنیادی طورپرہم سب کا ہے اور جب کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین لائن پروجیکٹ ایکسٹینشن پروگرام کےسنگ بنیاد کےموقع پر منعقدہ ایک اہم بریفنگ میں کیا، جس میں پی آئی ڈی سی ایل کی جانب سے گرین لائن منصوبے کے ایکسٹینشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں سید امین الحق کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی، اراکین قومی اسمبلی ارشد وہرہ،صبحین غوری اورڈپٹی پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی طہٰ احمد خان شامل تھے۔پی آئی ڈی سی ایل کے نمائندے نے متحدہ وفد کو بتایا کہ گرین لائن منصوبے کا وہ حصہ جو سرجانی سے مارکیٹ ٹاور تک جانا تھا، نمائش تک 21.5 کلومیٹر مکمل ہو چکا ہے،اوراسکی ایکسٹینشن(نمائش تا عید گاہ گراونڈ)کی تکمیل کی نئی اورحتمی تاریخ 31 اکتوبر 2026ء مقرر کر دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اہم منصوبے کے لیے درکار تمام ساڑھے پانچ ارب روپے کے فنڈز پی آئی ڈی سی ایل کے پاس موجود ہیں، لہٰذا اب کسی قسم کی مالی یا انتظامی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہو گا۔ سید امین الحق نے بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے شہریوں کے ٹریفک اور تعمیرات کے بعد روڈز، ڈریج سسٹم اور فٹ پاتھوں کی بحالی کے حوالے سے اٹھائے گئے تمام تحفظات کو سراہا اور کہا کہ ایم کیو ایم اس شہر کے میئر کو بااختیار بنانے کے لئے روز اول سے متحرک ہے، یہی وجہ ہے کہ پی آئی ڈی سی ایل نے نہ صرف انہیں تسلیم کیا ہے بلکہ ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وفاقی ادارے جیسے پی ڈبلیو ڈی، این ایل سی، واپڈا اور ایف ڈبلیو او کی طرح پی آئی ڈی سی ایل کو بھی شہر میں کام کرتے ہوئے کے ایم سی کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے وفاق کی جانب سے کراچی کے بڑے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کے فور منصوبہ پر 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے 2026ء تک پایہ تکمیل تک پہنچا کر شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان وفاق سے جدوجہد کے بعد کراچی اور حیدرآباد کی ترقی کے لیے 25 ارب روپے کے فنڈز لا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا اصولی مطالبہ ہے کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں اور آرٹیکل 140-A کے تحت کراچی کے میئر کو بھی وہی مکمل اختیارات اور وسائل ملنے چاہئیں جو دنیا دیگر بڑے شہروں کے سربراہان کو میسر ہیں، پروگرام میں میئر کراچی مرتضی وہاب، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور کے ایم سی کے حکام بھی موجود تھے۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کے کیس کی سماعت ملتوی

    اسلام آباد (بولونیوز) ایمان زینب مزاری اور ہادی علی چھٹہ کے متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔ اسٹیٹ کونسل نے گواہان پر جرح کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تیاری کا مناسب وقت نہیں دیا گیا۔ عدالت نے فیئر ٹرائل کے حق میں اس کی تائید کی۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network