Author: Nadeem Ahmed Jamal

  • چین میں ٹرین نے ٹریک پر کام کرتے ورکرز کو روند دیا، 11 افراد ہلاک

    بیجنگ(بولونیوز)چین میں تیز رفتار ٹرین ٹریک پر کام کرتے ہوئے ریلوے ورکرز پر چڑھ گئی جس سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

    عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چینی صوبے یونان میں پیش آیا جہاں ٹرین کی ٹکر سے 11 ریلوے ملازمین ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

    چینی حکام کا بتانا ہے کہ آزمائشی ٹرین جو زلزلہ پیما آلات کو جانچنے کے لیے استعمال کی گئی تھی ایک موڑ کاٹتے ہوئے موقع پر موجود ملازموں سے جا ٹکرائی جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔

    چینی حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 2 ورکرز کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ریلوے لائن بحال کردی گئی جب کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ: ایک گرفتار، ایک فرار

    کراچی(بولونیوز)کے تھانہ سائٹ سپر ہائی وے علاقے میں جمالی پل کے قبول رات گئے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ملزمان شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

    ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہو کر گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ گرفتار ملزم اسماعیل (افغانی) سے ایک غیر قانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    زخمی ملزم کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس فرار ملزم کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

  • بجلی میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

    اسلام آباد(بولونیوز)ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اکتوبر کے لیے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کے سامنے درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں فیول لاگت میں کمی کی وجہ سے نرخ میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

  • بھارت میں مسلم شخص پر ‘جے شری رام’ نعرہ لگانے کے لیے دباؤ

    آگرہ(بولونیوز) تاج محل کے قریب 64 سالہ مسلم شخص محمد رئیس کو ایک ہندو انتہا پسند نے زبردستی ‘جے شری رام’ کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ رپورٹس کے مطابق جب رئیس نے انکار کیا تو اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال کر ڈیجیٹل طور پر اشتعال انگیزی پھیلائی گئی۔ یہ اقدام بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی عدم رواداری کی ایک اور مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

  • MQM کا ملیر میں عوامی اجتماع کا اعلان، 40 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا وعدہ

    کراچی(بولونیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ملیر ٹاؤن میں 30 نومبر کو عوامی اجتماع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سے حاصل کردہ 40 ارب روپے کے پیکج سے کراچی و حیدرآباد میں سڑکیں، پارکس اور سیوریج سسٹم کی بحالی سمیت ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کے عہدوں پر کراچی کے نوجوانوں کے براجمان ہونے کی پیش گوئی بھی کی۔ اجتماع میں ملیر کے نوجوانوں کے لیے 500 آئی ٹی کورسز کا اعلان بھی متوقع ہے۔

  • شادی ہالز کو 3 دن میں دستاویزات جمع کرانے کا حکم

    کراچی(بولونیوز)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی کے تمام شادی ہالز کو 3 دن کے اندر اپنی دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے مزمل ہالیپوٹو نے خبردار کیا ہے کہ کمرشلائزیشن چالان جمع نہ کرانے والے ہالز سیل یا مسمار کیے جائیں گے۔ نیب پہلے ہی شادی ہالز کی تفصیلات طلب کر چکا ہے اور ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی ہالز کے خلاف آپریشن شروع ہوگا۔

  • شیخ چلی سسٹم کے زیر سایہ اسکیم 24 میں غیرقانونی تعمیرات کا بازار گرم

    کراچی(بولونیوز)ایس بی سی اے کے ڈی جی سسٹم پر الزام ہے کہ وہ اسکیم 24 میں غیرقانونی تعمیرات کو فروغ دے رہے ہیں۔ ڈائریکٹر شاہد خشک کی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تعیناتی کے بعد بلڈرز مافیا نے کھل کر کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف شیخ کو ڈی جی سسٹم کی سرپرستی حاصل ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر بے بس نظر آ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے وزیر ناصر حسین شاہ کے خلاف اقدامات کے دعوے بے اثر ثابت ہوئے ہیں۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ‏بلوچستان میں غیر قانونی تیل اسمگلنگ میں نمایاں کمی

    کوئٹہ (بولونیوز) بلوچستان میں جاری سخت کریک ڈاؤن کے بعد ایران سے غیر قانونی تیل کی اسمگلنگ میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پہلے روزانہ تقریباً دو کروڑ پانچ لاکھ لیٹر تیل بلوچستان کے راستے پاکستان میں آتا تھا جو اب کم ہو کر صرف ستائیس لاکھ لیٹر رہ گیا ہے۔

    حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے بڑے اسمگلنگ روٹس کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے اور اہم شاہراہوں اور سرحدی علاقوں کو سخت نگرانی میں لے لیا گیا ہے۔ آٹھ اہم تیل گزرنے والے پوائنٹس پر بھی کڑی نگرانی جاری ہے اور ہر روز سینکڑوں گاڑیاں پکڑی جا رہی ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کریک ڈاؤن کے مثبت اثرات نہ صرف اسمگلنگ کی شرح میں کمی بلکہ ملکی معیشت اور سکیورٹی میں بھی واضح بہتری کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں۔ اب اسمگلرز کے لیے تیل غیر قانونی طور پر لانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے اور غیر قانونی کاروبار کے دروازے تقریباً بند ہو چکے ہیں۔

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • ہانگ کانگ کی 35 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 4افراد ہلاک

    ہانگ کانگ(بولونیوز)رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 4 افراد ہلاک ہوگئے-آگ کے باعث دھوئیں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے-ذرائع کے مطابق 35 منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں-ریسکیوذرائع نے بتایا کہ متعدد لوگوں کےعمارت کے اندر موجود ہونے کی اطلاعات ہیں-

    Youtube - Human Rights Media Network
    Youtube – Human Rights Media Network
  • وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے استعفی طلب کر لیا

    اسلام آباد (بولونیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اگر انہوں نے استعفی نہ دیا تو انہیں ڈی-نوٹیفائی کیا جا سکتا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو اس فیصلے میں اعتماد میں لیا گیا ہے اور نئے گورنر کے طور پر نہال ہاشمی اور بشیر میمن کے نام زیر غور ہیں-