Author: Nadeem Ahmed Jamal

  • کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار

    کراچی(بولونیوز)آج تیز اور ٹھنڈی خشک ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جو نومبر کے حوالے سے نمایاں طور پر خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔ ہواؤں کے باعث سردی کے احساس میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

  • 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب، آن لائن فوڈ رائیڈرز کو بھی وارننگ جاری

    کراچی(بولونیوز)ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کردیے گئے جب کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آن لائن فوڈ رائیڈرز کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کردیے ہیں اور باقی 13 ہزار دیگر ہیوی وہیکلز میں ٹریکر کی تنصیب جاری ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہیوی وہیکلز کے ٹریکرز کا کنٹرول ٹریفک پولیس کے پاس ہے، ہیوی وہیکل حد رفتار 30 کلومیٹر سے تجاوز کرتی ہے تو چالان ہوگا۔دوسری جانب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آن لائن فوڈ رائیڈرز کےخلاف ایکشن کی تیاری کرلی گئی ہے۔

  • ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت.گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا(بولونیوز)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت.گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) خان زیب کے مطابق دہشت.گردوں نے قاضی تالاب پولیس چیک پوسٹ پر قریبی پہاڑ سے حملہ کیا۔

    انہوں نے بتایاکہ پولیس کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوگئے جن میں ہیڈ کانسٹیبل وحید شاہ، سپاہی عبدالصمد اور حکمت شاہ شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے، دہشت.گردوں کے جانی نقصان کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

  • سندھ کا ریکارڈ 1.018 ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اعلان

    کراچی(بولونیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت ترقیاتی پورٹ فولیو کے جائزہ اجلاس میں صوبے کے ریکارڈ 1.018 ٹریلین روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات جاری کی گئیں۔

    اہم منصوبے اور پیشرفتیں:

    کراچی کے پانی اور نکاسی آب کے لیے 85.5 ارب روپے مختص

    کورنگی کازوے سمیت متعدد اہم ٹرانسپورٹ منصوبے تکمیل کے قریب

    سیلاب متاثرین کے لیے 6.5 لاکھ مکانات تقریباً مکمل

    2.25 لاکھ ہیکٹر پر مینگرووز بحالی سے 14.7 ملین ڈالر آمدن

    وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام کو جلد ریلیف مل سکے۔

  • ایف آئی اے لاہور کا بینکنگ فراڈ کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    لاہور(بولونیوز)ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے کمرشل بینکنگ سرکل کی میٹنگ میں تفتیشی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے تحقیقات میں جدید فورینزک ٹیکنیک اور ڈیجیٹل تجزیہ کے استعمال پر زور دیا۔

    اہم ہدایات:

    بینکوں کے ساتھ کوآرڈینیشن مضبوط بنائی جائے

    میگا فراڈ کیسز میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

    تفتیشی افسران کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ٹریننگ پروگرامز

    عدالتوں میں مضبوط شواہد پیش کرنے پر توجہ

    ڈائریکٹر نے زور دیا کہ تحقیقات کی معیار اور شفافیت دونوں میں بہتری لائی جائے تاکہ بینکنگ فراڈ کے خلاف کارروائیاں مؤثر ثابت ہوں۔

  • فوجی آپریشن میں دھماکہ خیز مواد اور منشیات برآمد

    ڈھاکہ(بولونیوز)دارالحکومت ڈھاکہ کے محمد پور علاقے میں فوج کے خصوصی آپریشن میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔ فوج نے جنیوا کیمپ میں کی گئی کارروائی میں 77 ٹن کاک ٹیل بم، 4 ٹن گولہ بارود، 2,080 پیکٹ ہیروئن اور 4,63,500 روپے نقد رقم ضبط کی۔

    برآمد شدہ مواد میں کاک ٹیل بم بنانے کے لیے استعمال ہونے والے اسپلنٹرز اور 400 گرام بارود بھی شامل ہیں۔ فوج کے ترجمان کے مطابق مجرموں کی شناخت کے لیے سراغ رسانی جاری ہے۔

    بنگلہ دیشی فوج نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاعات فوری طور پر حکام تک پہنچائیں۔

  • امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیں

    واشنگٹن(بولونیوز)وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گولی مارنے کے واقعے کے بعد امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔

    امریکی شہریت و امیگریشن خدمات نے اعلان کیا ہے کہ افغان شہریوں کی درخواستوں کے سیکیورٹی اور جانچ پروٹوکول کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کو حراست میں لیا گیا ہے۔

  • منشیات اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام، 188 کلو گرام چرس برآمد

    کراچی(بولونیوز)پاکستان کسٹمز گڈانی نے منشیات کی سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 188 کلو گرام چرس برآمد کر لی جس کی مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ پچپن کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے ۔مصدقہ اطلاعات پر کسٹمز حکام نے کرخیرا چیک پوسٹ پر ایک کنٹینر والی گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اس میں لدے ہوئے بڑے سائز کے ٹائروں میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی ۔

    کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کی سے طرف ملنے والی خفیہ اطلاع پر چیک پوسٹ کے عملہ نے اپنی نگرانی سخت کر لی اور اس دوران ایک گاڑی کو روکا گیا جس میں بظاہر پرانے ٹائر لدے ہوے تھے۔ اس گاڑی کے تفصیلی معائنہ کے دوران دو بڑے حجم والے ٹائر نظر آئے جن میں چرس چھپائی گئی تھی ۔ باریک بینی سے کی گئی جانچ پڑتال پر چرس کے 169 پیکٹ برآمد ہوئے جن کی مالیت کا تخمینہ پچپن کروڑ چوبیس لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔

    گاڑی میں موجود شخص کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ۔ کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت منشیات اور استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کی گئی ہےاور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ایف بی آر منشیات کی سمگلنگ کا تدارک اور غیر قانونی تجارت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے-

  • پیرا فورس میں تعینات نکے تھانےدار کا بڑا کارنامہ

    لاہور(بولونیوز)کانسٹیبل احسن رزاق کی وردی کا ناجائز استعمال کرتےہوئے خاتون سے زیادتی کرنیوالا شخص پیرا فورس جوہر ٹاؤن میں تعینات کانسٹیبل احسن رزاق نے خاتون کو بلیک میل کر کہ 20 لاکھ روپے ہتھیا لیے-متاثرہ خاتون بسماء نے بتایا کہ شادی کا جانسہ دے کر مجھے پہلے شوہر سے طلاق دلوا کر میرے ساتھ زنا کرتا رہا ، متاثرہ خاتون بسمہ کا مزید کہنا تھا کہ میں کانسٹیبل احسن رزاق کے بچے کی ماں بننے والی حاملہ ہوں ،احسن رزاق اب مجھ سے شادی سے انکارکررہا ہے-کاہنہ کی رہائشی بسمہ نامی خاتون کا پیرافورس میں تعینات کانسٹیبل احسن رزاق کے خلاف زیادتی کا الزام ہے-متاثرہ خاتون حاملہ بسمہ نامی نے سی سی پی او لاہور کو پیرافورس میں تعینات کانسٹیبل احسن رزاق کے خلاف انداراج مقدمہ کے لیے درخواست دائر کر دی-

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ناجائز قبضے کے خلاف ہدایت: “ہر جائیداد محفوظ ہوگی”

    لاہور(بولونیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں ناجائز قبضوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ “ہر فیصلہ فوری نافذ ہوگا، ہر جائیداد محفوظ ہوگی”۔ انہوں نے بیواؤں کے جائیدادی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔

    اہم ہدایات:

    تمام ڈپٹی کمشنرز روزانہ DRC اجلاس کریں

    مساجد میں عوام تک اقدامات کی اطلاعات پہنچائی جائیں

    ہر تحصیل میں درخواستیں وصول کی جائیں

    روزانہ مانیٹرنگ رپورٹ پیش کی جائے

    کارکردگی:
    گزشتہ 3 ہفتوں میں 2,919 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 499 کیسز حل کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے گجرات، لیہ اور حافظ آباد میں فیصلے میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔