Author: Nadeem Ahmed Jamal

  • پاکستان کے 20 انتہائی پسماندہ اضلاع میں سے 17 بلوچستان میں

    بلوچستان(بولونیوز)پاکستان کے 20 سب سے پسماندہ اضلاع میں سے 17 بلوچستان میں واقع ہیں، جہاں تقریباً 64 لاکھ افراد صحت، تعلیم اور معاشی مواقع جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

    صوبائی تقسیم کے مطابق:

    بلوچستان: 17 اضلاع

    خیبر پختونخوا: 2 اضلاع

    سندھ: 1 ضلع

    پنجاب: کوئی ضلع شامل نہیں

    یہ اعداد و شمار صوبوں کے درمیان ترقیاتی خلیج کو واضح کرتے ہیں، جہاں بلوچستان کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔

  • کراچی میں دودھ کی قیمت 220 روپے فی لیٹر برقرار

    کراچی(بولونیوز) شہری انتظامیہ نے دودھ کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ریٹیل سطح پر دودھ کی فی لیٹر قیمت 220 روپے مقرر کی ہے۔

    نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں دودھ کی یہ قیمت برقرار رکھی گئی ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ قیمت سے زیادہ پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع

    لاہور(بولونیوز)عوام کے لیے خوشخبری! یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق:

    پیٹرول میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی

    ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی

    لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی

    مٹی کے تیل میں 73 پیسے فی لیٹر کمی

    اگر یہ کمی منظور کر لی گئی تو عوام کو سستی پیٹرولیم مصنوعات میسر آئیں گی، جس سے روزمرہ کے اخراجات میں کافی حد تک کمی ہو سکے گی۔

  • ای چالان کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردیے

    کراچی(بولونیوز) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جاری کیے جانے والے ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر میں سڑکوں کا انفراسٹرکچر تباہ حال ہے اور ٹریفک سگنلز مکمل طور پر فعال نہیں ہیں، اس کے باوجود 93 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔

    درخواست گزار کے مطابق ای چالان کے جرمانے کا نوٹیفکیشن گزٹ میں شائع نہیں ہوا، جس کے باعث یہ جرمانے غیر قانونی ہیں۔

    عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

  • جناح ایئرپورٹ کراچی میں جدید اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن کی تعمیر کا آغاز

    کراچی(بولونیوز)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں جدید ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور فائر اسٹیشن کے تعمیراتی منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

    اس منصوبے کا مقصد ایئرپورٹ کی فضائی ٹریفک مینجمنٹ، سیفٹی اور کارکردگی کو بین الاقوامی معیار پر لانا ہے۔ منصوبے کا ڈیزائن 6 ماہ میں مکمل ہوگا، جس کے بعد 24 ماہ میں تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا۔

    یہ تعمیراتی کام ایم ایم پاکستان اور اسپین کی کمپنی ‘کیموسیا اینڈ فیر بینکس آرکیٹیکٹس’ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ تین ممکنہ مقامات کے جائزے کے بعد اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن کے لیے بہترین مقامات کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

  • دوسری شادی کرنے پر 10 سال قید کی سزا کا بل منظور

    نئی دہلی(بولونیوز)بھارت کی ریاست آسام کی اسمبلی نے ‘پروہیبیشن آف پولیگمی بل 2025’ منظور کر لیا ہے جس کے تحت پہلی شادی کو ختم کیے بغیر دوسری شادی کرنے پر 10 سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

    بل کی خصوصیات:

    دوسری شادی کرنے والوں کے لیے 10 سال قید

    بار بار جرم پر دوگنی سزا

    شادی کرانے والوں پر 1.5 لاکھ روپے جرمانہ

    معلومات چھپانے پر 2 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ

    یہ قانون سکسٹ شیڈول کے علاقوں اور قبائلی برادریوں پر لاگو نہیں ہوگا۔ اسمبلی میں طویل مباحثے کے بعد یہ بل منظور کیا گیا۔

  • اسرائیلی حملوں میں دمشق کے نواح میں 13 ہلاک، اسرائیلی فوج کے 6 زخمی

    دمشق(بولونیوز) اسرائیلی فوج نے شامی دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے بیت جن پر زمینی حملہ اور بمباری کی، جس کے نتیجے میں 13 شہری ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

    شامی سرکاری میڈیا کے مطابق ہلاکتوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں اس کے چھ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

    مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی ڈرون اب بھی علاقے پر اڑان بھر رہے ہیں اور اسرائیلی فوج نے نقل و حرکت کو نشانہ بنانا جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے شامی سرزمین پر بڑھتے ہوئے فوجی عمل کا تازہ واقعہ ہے۔

  • سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 46 اموات، ٹرین سروس معطل

    کولمبو(بولونیوز) سری لنکا میں جاری موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 46 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    آفات سے نمٹنے کی اتھارٹی کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ وسطی علاقوں میں 21 افراد لاپتہ ہیں۔

    لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے جس سے نقل و حمل کا نظام متاثر ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ مقامات پر زخمیوں کو بچانے کے کام میں مصروف ہیں۔

  • سرکاری مقامات پر سیاسی اجتماعات پر پابندی

    پشاور(بولونیوز)ہائیکورٹ نے سرکاری مقامات اور تعلیمی اداروں میں تمام سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں واضح کیا کہ سرکاری احاطوں کے استعمال کی ذمہ داری متعلقہ افسران کی ہے۔

  • آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے دو فیصلے کالعدم قرار دے دیے

    کراچی(بولونیوز)آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے گندم کے کوٹا اور انکم ٹیکس کے معاملات سے متعلق دو فیصلے کالعدم قرار دے دیے ہیں۔ جسٹس باقر نجفی نے واضح کیا کہ پالیسی بنانا اور اس کا اعلان کرنا ایگزیکٹو کی ذمہ داری ہے۔

    عدالت نے ان معاملات میں سٹے آرڈرز بھی کالعدم کر دیے ہیں۔