Author: Nadeem Ahmed Jamal

  • برطانوی رکن پارلیمنٹ سمیت تین اہم افراد کوکرپشن کیس میں سزا

    ڈھاکہ(بولونیوز)Tulip Siddiq (برطانوی پارلیمنٹ کی رکن) کو کرپشن کیس میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
    Reuters
    +2
    Jagonews24
    +2

    Sheikh Hasina (سابق وزیرِ اعظم بنگلا دیش) کو اس کیس میں پانچ سال قید کی سزا دی گئی۔
    South China Morning Post
    +1

    Sheikh Rehana (حسینہ کی بہن) کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
    The Daily Star
    +1

    کیس کس حوالے سے تھا؟

    عدالت نے یہ سزا اس الزام پر سنائی کہ ملزمان نے حکومت کی زمینوں میں غیر قانونی الاٹمنٹ کے عمل میں سیاسی اثر و رسوخ استعمال کیا۔ اس مقدمے میں اُنہیں برآمدات اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ملزم قرار دیا گیا۔
    Dhaka Tribune
    +2
    AP7AM
    +2

    دیگر ملزمان اور جرمانہ

    اس کیس میں 14 دیگر افراد کو بھی پانچ سال کی قید کی سزا دی گئی ہے۔
    The Business Standard
    +1

    علاوہ ازیں، تینوں مرکزی ملزمان (حسینہ، ریکھانہ اور ٹولِپ صدیق) پر 1 لاکھ ٹکا (Taka) کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، اور اگر جرمانہ ادا نہ ہوا تو چھ ماہ اضافی قید ہوگی۔

  • چین دنیا کی پہلی کمرشل 10G انٹرنیٹ سروس متعارف کر کے نئے دور میں داخل

    بیجنگ(بولونیوز)چین نے دنیا کی پہلی کمرشل 10 گیگا بٹ انٹرنیٹ سروس باضابطہ طور پر شروع کر دی، جس کے بعد ملک ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں نئی تاریخ رقم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ یہ جدید ترین سروس صوبہ ہیبئی کے سونان کاؤنٹی میں مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہے۔

    یہ منصوبہ چائنا یونی کام اور ہواوے کے اشتراک سے پایۂ تکمیل کو پہنچا، جو جدید فائبر انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں ایک بڑا سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔

    ریکارڈ توڑ رفتار

    نئی 10G سروس کے ٹیسٹ نتائج انتہائی شاندار رہے:

    ڈاؤن لوڈ اسپیڈ: 9,834 Mbps (تقریباً 10 Gbps)

    اپ لوڈ اسپیڈ: 1,008 Mbps

    لیٹنسی: صرف 3 ملی سیکنڈ

    عام صارف کے لیے کیا بدلے گا؟

    اس رفتار کے بعد:

    20GB کی فلم یا گیم 20 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ڈاؤن لوڈ ہو سکے گی

    8K لائیو اسٹریمنگ بغیر رکاوٹ ممکن

    ورچوئل رئیلٹی، کلاؤڈ گیمنگ، ریموٹ سرجری، اور خودکار فیکٹریوں میں انقلاب کی توقع

    یہ سروس 50G-PON ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ پرانی فائبر آپٹک لائنیں تبدیل کیے بغیر ہی 10 گنا تیز رفتار فراہم کی جا سکتی ہے۔

    چین کی اگلی منزل

    چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ صرف آغاز ہے، جلد ہی 10G سروس ملک بھر میں پھیلا دی جائے گی۔ ان کے مطابق یہ ٹیکنالوجی:

    تعلیم

    صحت

    زراعت

    صنعتی شعبوں

    میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    دلچسپ امر یہ ہے کہ جنوبی کوریا، یو اے ای اور قطر بھی انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، لیکن کمرشل 10G سروس لانچ کرنے میں چین سب سے آگے نکل گیا۔

    ادھر پاکستان میں صورتحال

    ملک میں ابھی تک 4G کی مکمل کوریج نہیں ہو سکی

    5G کے ٹرائلز جاری ہیں

    جبکہ چین پہلے ہی 10G پر پہنچ چکا ہے

    ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ فرق خطے میں ڈیجیٹل ترقی کے حقیقی چیلنجوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد(بولونیوز)حکومت نےآئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔

    اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

    حکومت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

  • شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا عدالتی حکم

    راولپنڈی(بولونیوز)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں فریز کیے گئے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے چار بینک اکاؤنٹس کو ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے یہ فیصلہ علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے میں قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد سنایا۔

    ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران درج ہونے والے کیس میں شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے کچھ بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیا گیا تھا، جس پر انتظامیہ نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم جاری کیا۔

    ادارے کے ترجمان کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد معمول کے مالی امور بحال ہو جائیں گے۔

  • المنظر پل سے چھلانگ لگا کر خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

    لاہور(بولونیوز) المنظر پل پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نامعلوم خاتون نے مبینہ طور پر پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔عینی شاہدین کے مطابق خاتون رکشے میں پل تک آئی تھی اور رکشہ روک کر اچانک نیچے چھلانگ لگادی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور خاتون کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لاش کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • نیپا واقعہ،ماں باپ کی تڑپ کا احساس ہے، سب کے ساتھ رابطے میں ہوں، میئر کراچی

    کراچی(بولونیوز)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیپا چورنگی پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد وہ مسلسل متاثرہ خاندانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ماں باپ کی تڑپ کا احساس ہے، پانچ سو میٹر تک کھدائی کی گئی ہے، لیکن بچہ اب تک نہیں ملا۔”

    پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سخت سوال—”اگر یہ حکمران کا بچہ ہوتا تو کیا آپ کا یہی ردعمل ہوتا؟ آپ کو نیند کیسے آجاتی ہے؟”—کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ وہ حکومت کا حصہ ہیں اور خود موقع پر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “اس طرح کی اشتعال انگیز گفتگو کے باعث ہی ہم معاملات حل نہیں کرپاتے۔ اگر سڑک بلاک کرنے سے والدین کا مسئلہ حل ہوجاتا ہے تو سو بسم اللہ۔”

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انہوں نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ معاملے کی شفاف تحقیقات ہوسکیں۔ ان کے مطابق کچھ عناصر اس سانحے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

    سوئمنگ پول کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں میئر کراچی نے کہا کہ “آپ میرا احتساب نہیں کر سکتے، قانون کے مطابق جس کی غفلت ہوگی کارروائی کی جائے گی۔” انہوں نے کہا کہ ان کے لیے آسان تھا کہ معاملے کی ذمہ داری کسی اور پر ڈال دیں، مگر حقائق دیکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “انہیں اس بات کا ڈر ہے کہ ان کی منافقت بے نقاب نہ ہو۔”

    صحافی نے سوال کیا کہ نیپا واقعے کا ذمہ دار کون ہے اور سوشل میڈیا پر “مرتضیٰ وہاب استعفیٰ دو” کے ٹرینڈ پر ان کا کیا ردعمل ہے؟ اس پر میئر کراچی برہم ہوگئے اور کہا کہ “ہم فیکٹ فائنڈنگ کر رہے ہیں۔ میں اپنے رب کو جوابدہ ہوں، آپ بھی جواب دہ ہیں۔ آپ سیاسی تقریر کر رہے ہیں، بہتر ہوتا سوال کرتے۔”

    مرتضیٰ وہاب نے مزید بتایا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ واٹر بورڈ سے مشینری طلب کی گئی تھی مگر فراہم نہیں کی گئی۔ اس پر انہوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں 55 فیصد مین ہول کے ڈھکن یو سی چیئرمینز کو دے دیے گئے تھے، مگر نیپا چورنگی واقعے کے متعلق شکایت واٹر بورڈ کے 1334 نمبر پر درج ہی نہیں کروائی گئی۔ ان کے مطابق گزشتہ سال 88 ہزار مین ہولز پر ڈھکن نصب کیے گئے۔

  • پشاور میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار

    پشاور(بولونیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے اور بلیک میلنگ میں ملوث اسپتال کے سی سی ٹی وی آپریٹر کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم عمران نے شادی کا جھانسا دے کر خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور بعد ازاں 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ ملزم نے بلیک میلنگ کے لیے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو بھی نازیبا ویڈیو بھیجی اور اس کے بیانات ریکارڈ کیے۔

    ایجنسی نے حکمتِ عملی کے تحت خاتون کی طرف سے تاتارا پارک میں ملزم کے ساتھ خفیہ ملاقات طے کروائی، جہاں چھاپے کے دوران ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے آئی فون 12 پرو میکس، واٹس ایپ چیٹ کا ریکارڈ اور متعدد خواتین کی خفیہ ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔

    تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم PIC اسپتال میں سی سی ٹی وی آپریٹر کے طور پر کام کرتا ہے، اور اس کے قبضے سے اسپتال کے خواتین وارڈ کی خفیہ ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 5 زخمی

    لکی مروت(بولونیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق لکی مروت میں خودکش بمبار نے پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل کو نشانہ بنایا، خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق حملے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا

  • نواب شاہ پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے دو مرکزی ملزمان گرفتار

    نواب شاہ(بولونیوز) ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ نواب شاہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جو متعدد اضلاع میں درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم کی شناخت شفیق عرف موٹا ولد محمد رفیق سکنہ وہاڑی لاہور جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت حبیب الرحمٰن سکنہ کراچی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دونوں ملزمان کو قاضی احمد شہر کے علاقے میں المدینہ ہوٹل سے گرفتار کیا۔

    ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی، عمرکوٹ، لاڑکانہ سمیت مختلف شہروں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں سونا، چاندی، چوری میں استعمال ہونے والے اوزار اور ایک وین بھی برآمد کی ہے۔ وین میں خفیہ خانے میں ایک لکڑی کا بکس بنایا گیا تھا جس میں چوری شدہ سامان رکھا جاتا تھا۔

    ایس ایس پی شبیر سیٹھار نے بتایا کہ ملزمان لوٹا ہوا سامان کراچی اور لاہور کے سوناروں کو فروخت کرتے تھے، جبکہ ان کے دو ساتھی ارشاد عرف طوطلا اور امتیاز وارداتوں کے بعد مال فروخت کرنے میں مدد کرتے تھے۔

    میڈیا سے گفتگو میں ملزم شفیق عرف موٹا نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے ریکی کرتے تھے کہ کہاں کیمرے نہیں لگے اور کہاں سناٹا ہوتا ہے، پھر دکان کے ساتھ وین کھڑی کرکے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں انجام دیتے تھے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے مزید انکشافات کی روشنی میں کارروائیاں جاری ہیں۔

  • سندھ کابینہ کا کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ

    کراچی(بولونیوز)سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز آئندہ برس بھی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کے ساتھ شہر میں پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔

    ترجمان نے بتایا کہ رینجرز کی تعیناتی کی نئی مدت 9 دسمبر 2025 سے مؤثر ہوگی، جس کے تحت رینجرز کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں جاری رکھنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کا مقصد کراچی میں سیکیورٹی امور کو مزید مؤثر بنانا اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔