Author: Nadeem Ahmed Jamal

  • فیفا ورلڈ کپ،ناروے نے5 بارکی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا

    نیویارک(بولونیوز)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    میچ نیو جرسی میں کھیلا گیا، جہاں ناروے نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ ناروے کی جانب سے دونوں گول اسٹار فارورڈ ایرلنگ ہالینڈ نے اسکور کیے۔ انہوں نے پہلا گول 79ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا فیصلہ کن گول 90ویں منٹ میں داغ کر اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔

    برازیل کی جانب سے واحد گول میچ کے اختتامی لمحات میں اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر اسکور کیا، تاہم یہ گول ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔

    اس فتح کے ساتھ ناروے نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ برازیل کا ورلڈ کپ 2026 کا سفر پری کوارٹر فائنل مرحلے پر ہی اختتام پذیر ہو گیا۔

    دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے والی برازیل کو ایک اور بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ٹیم کے اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    ناروے کے خلاف شکست کے بعد برازیلین صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیمار نے کہا،“میں نے پوری کوشش کی، یہ سب یہاں اسی اسٹیڈیم میں شروع ہوا تھا اور میں نے یہیں اس کا اختتام کیا۔ اب یہ سب ختم ہو چکا ہے۔”

    نیمار کے اس اعلان نے فٹبال شائقین کو حیران کر دیا ہے، کیونکہ وہ طویل عرصے سے برازیل کی قومی ٹیم کی پہچان سمجھے جاتے رہے ہیں۔ ان کے کیریئر میں ورلڈ کپ، کوپا امریکا اور کلب فٹبال میں متعدد یادگار کامیابیاں شامل ہیں۔

    پری کوارٹر فائنل میں برازیل کی شکست اور نیمار کی ریٹائرمنٹ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کو مزید یادگار بنا دیا ہے، جبکہ دنیا بھر کے فٹبال مداح ایک عہد کے اختتام پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • فلیٹ کا صفایا، بیٹی کی شادی کا سامان سمیت ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی چوری

    کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب واقع ہارون ویو اپارٹمنٹ کے ایک رہائشی فلیٹ میں مبینہ چوری کی واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان، طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کر لی گئی۔

    متاثرہ شہری عبدالخالق کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ہمراہ پکنک پر گئے ہوئے تھے کہ ہفتہ 4 جولائی 2026 کو شام تقریباً 6 بجے نامعلوم ملزم ان کے فلیٹ نمبر 403، بلاک H، چوتھی منزل میں داخل ہوا اور گھر کا صفایا کر گیا۔

    مدعی کے مطابق چوری ہونے والے سامان میں طلائی زیورات، خواتین کے برائیڈل سوٹ، نئے جینٹس سوٹ، بچوں کے کپڑے، الیکٹرانک سامان، ایک موبائل فون اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی شادی تین ماہ بعد طے ہے اور شادی ہال بھی بک کیا جا چکا ہے، تاہم اس واردات کے باعث شادی کی تیاریاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

    متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ عمارت اور اطراف سے حاصل ہونے والی بعض سی سی ٹی وی فوٹیجز میں مبینہ ملزم کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص ملزم کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کرے۔

    متاثرہ شہری نے پولیس حکام سے فوری کارروائی اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے کے مکینوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

  • پاک فوج کے شہید کیپٹن کرنل شیر خان نشانِ حیدر کی 27ویں برسی، شاندار خراجِ عقیدت

    راولپنڈی(بولونیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف دی نیول اسٹاف، اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی ائیر اسٹاف سمیت پاک مسلح افواج نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی 27ویں برسی کے موقع پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

    پاک مسلح افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے وطنِ عزیز کی دفاع میں بے مثال جرات، غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانی کی مثال قائم کی۔ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران انہوں نے انتہائی نامساعد حالات میں دشمن کے خلاف جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کا دفاع کیا اور جامِ شہادت نوش کیا۔

    بیان کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے فرنٹ لائن سے قیادت کرتے ہوئے پاک فوج کی اعلیٰ روایات کے مطابق جان کا نذرانہ پیش کیا، اور بہادری، وقار اور بے لوث خدمت کی ایسی مثال چھوڑ گئے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

    پاک مسلح افواج کا کہنا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظیم قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے اور آنے والی نسلوں کو حب الوطنی، جرات اور ملکی سالمیت کے دفاع کا درس دیتی رہے گی۔ قوم اور افواجِ پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہید کے مشن اور نظریات کی ہمیشہ حفاظت کی جائے گی اور ان کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

  • کیش اینڈ کیری میں کام کرنے والی لڑکی کو زبردستی لے جانے کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ

    اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد نے پریس کانفرنس کے دوران شاہین چوک کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات بتا دیں۔

    آئی جی اسلام آباد کے مطابق لڑکی نمرہ اور ملزم سعد عباسی دونوں جی-6 سیکٹر میں واقع ایک کیش اینڈ کیری اسٹور پر کام کرتے ہیں۔ ملزم سعد عباسی خاتون کو کسی پارک یا دوسری جگہ لے جانا چاہتا تھا، تاہم خاتون کیش اینڈ کیری کے علاوہ کہیں اور جانے پر آمادہ نہیں تھی۔

    پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ملزم اس سے قبل بھی لڑکی کو دو مرتبہ زبردستی گھر سے پک کر چکا تھا۔ واقعے کے روز بھی ملزم نے لڑکی کو کام کی جگہ لے جانے کے بجائے کسی اور مقام پر لے جانے کی کوشش کی۔ جب لڑکی نے انکار کیا تو شاہین چوک کے قریب دونوں کے درمیان تکرار شروع ہو گئی۔

    اسی دوران ایک گروپ کیپٹن اپنے دفتر سے جا رہے تھے، جنہوں نے سڑک پر تکرار دیکھ کر معاملہ روکنے کی کوشش کی۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق ملزم نے اشتعال میں آ کر گروپ کیپٹن کی گاڑی کے قریب جا کر ان پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے اور شواہد کی بنیاد پر کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

  • اغوا اور زیادتی کیس، رضا ڈار کی گاڑی میں غیر ملکی خواتین کو ایئرپورٹ لے جانے کے شواہد سامنے آ گئے

    لاہور(بولونیوز)غیر ملکی خواتین سے مبینہ اغوا اور جنسی زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔ تفتیش کے دوران رضا ڈار کی گاڑی میں غیر ملکی خواتین کو ایئرپورٹ لے جانے کے شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غیر ملکی خواتین کو رضا ڈار کی گاڑی میں ایئرپورٹ کی جانب لے جایا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق غازی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا، جس میں سامنے سے آنے والی ایک اور گاڑی سے ٹکر ہوئی۔

    غیر ملکی لڑکی اسٹیفنی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ حادثے کے بعد وہ گاڑی سے باہر نکلے تو دوسری گاڑی میں سوار فیملی نے ون فائیو پر کال کر کے پولیس کو طلب کیا۔ غیر ملکی خاتون کے مطابق پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد انہوں نے خود کو محفوظ محسوس کیا۔

    اس سے قبل پولیس نے ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر کے فرانزک تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔ واقعے کا شکار ہونے والی خواتین نے پولیس افسران کو کیس کی مکمل پیروی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں غیر ملکی خواتین ایمبسی اور آن لائن زوم میٹنگز کے ذریعے عدالتی کارروائی میں حصہ لیں گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جبکہ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے غیر ملکی خواتین سے متعلق جاری کیس پر تفصیلی مؤقف اختیار کیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ میڈیکل کرانے کے لیے نیدر لینڈ ایمبیسی سے رابطہ کیا گیا، جہاں سے آگاہ کیا گیا کہ وہ اپنے شہریوں کی رضامندی (consent) کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ ایمبیسی کی ہدایت پر پہلے غیر ملکی خواتین سے بات کی گئی، انہیں قانونی عمل سے آگاہ کیا گیا اور مکمل طور پر مطمئن کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ سدرہ، راحیلہ میڈم اور ایس ایس او آئی کی ایک خاتون افسر مسلسل غیر ملکی خواتین کے ساتھ رہیں۔ ان خواتین پولیس افسران نے متاثرہ خواتین کو پرسکون کیا، جس کے بعد انہوں نے رضامندی ظاہر کی اور میڈیکل کرانے پر آمادہ ہوئیں۔ بعد ازاں انہیں اسپتال منتقل کر کے میڈیکل کروایا گیا۔

    فیصل کامران کے مطابق غیر ملکی خواتین کی دو جولائی کی صبح پانچ بجے فلائٹ طے تھی، تاہم روانگی سے قبل مجسٹریٹ کے سامنے بیانات ریکارڈ کرانا قانونی طور پر ضروری تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ریپ وکٹم یا ریپ سروائیور کو عدالت میں پیش کرنا ناگزیر ہوتا ہے، کیونکہ اگر متاثرہ فریق بیانات دیے بغیر ملک چھوڑ دے تو بعد میں بین الاقوامی فورمز یا میڈیا پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ سے رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم رابطہ نہ ہونے پر ایس ایچ او کو ان کے گھر بھیجا گیا۔ اس دوران معمولی بدمزگی ہوئی، جس پر انہوں نے عدلیہ سے معذرت بھی کی، لیکن اس بات پر زور دیا کہ بیانات کا ریکارڈ ہونا انتہائی ضروری تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر غیر ملکی خواتین بغیر بیانات دیے پاکستان سے روانہ ہو جاتیں تو بین الاقوامی میڈیا اور فورمز پر ریاستی اداروں پر سوالات اٹھائے جاتے، اسی لیے تمام اقدامات قانون کے مطابق اور شفاف انداز میں کیے گئے۔

  • غیر ملکی خواتین کا میڈیکل اور مجسٹریٹ کے سامنے بیان قانونی طور پر ضروری تھا، فیصل کامران

    لاہور(بولونیوز)لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے غیر ملکی خواتین سے متعلق جاری کیس پر تفصیلی مؤقف اختیار کیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ میڈیکل کرانے کے لیے نیدر لینڈ ایمبیسی سے رابطہ کیا گیا، جہاں سے آگاہ کیا گیا کہ وہ اپنے شہریوں کی رضامندی (consent) کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ ایمبیسی کی ہدایت پر پہلے غیر ملکی خواتین سے بات کی گئی، انہیں قانونی عمل سے آگاہ کیا گیا اور مکمل طور پر مطمئن کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ سدرہ، راحیلہ میڈم اور ایس ایس او آئی کی ایک خاتون افسر مسلسل غیر ملکی خواتین کے ساتھ رہیں۔ ان خواتین پولیس افسران نے متاثرہ خواتین کو پرسکون کیا، جس کے بعد انہوں نے رضامندی ظاہر کی اور میڈیکل کرانے پر آمادہ ہوئیں۔ بعد ازاں انہیں اسپتال منتقل کر کے میڈیکل کروایا گیا۔

    فیصل کامران کے مطابق غیر ملکی خواتین کی دو جولائی کی صبح پانچ بجے فلائٹ طے تھی، تاہم روانگی سے قبل مجسٹریٹ کے سامنے بیانات ریکارڈ کرانا قانونی طور پر ضروری تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ریپ وکٹم یا ریپ سروائیور کو عدالت میں پیش کرنا ناگزیر ہوتا ہے، کیونکہ اگر متاثرہ فریق بیانات دیے بغیر ملک چھوڑ دے تو بعد میں بین الاقوامی فورمز یا میڈیا پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ سے رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم رابطہ نہ ہونے پر ایس ایچ او کو ان کے گھر بھیجا گیا۔ اس دوران معمولی بدمزگی ہوئی، جس پر انہوں نے عدلیہ سے معذرت بھی کی، لیکن اس بات پر زور دیا کہ بیانات کا ریکارڈ ہونا انتہائی ضروری تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر غیر ملکی خواتین بغیر بیانات دیے پاکستان سے روانہ ہو جاتیں تو بین الاقوامی میڈیا اور فورمز پر ریاستی اداروں پر سوالات اٹھائے جاتے، اسی لیے تمام اقدامات قانون کے مطابق اور شفاف انداز میں کیے گئے۔

  • اغوا اور زیادتی کیس: رضا ڈار کی گاڑی میں غیر ملکی خواتین کو ایئرپورٹ لے جانے کے شواہد سامنے آ گئے

    لاہور(بولونیوز)غیر ملکی خواتین سے مبینہ اغوا اور جنسی زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔ تفتیش کے دوران رضا ڈار کی گاڑی میں غیر ملکی خواتین کو ایئرپورٹ لے جانے کے شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غیر ملکی خواتین کو رضا ڈار کی گاڑی میں ایئرپورٹ کی جانب لے جایا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق غازی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا، جس میں سامنے سے آنے والی ایک اور گاڑی سے ٹکر ہوئی۔

    غیر ملکی لڑکی اسٹیفنی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ حادثے کے بعد وہ گاڑی سے باہر نکلے تو دوسری گاڑی میں سوار فیملی نے ون فائیو پر کال کر کے پولیس کو طلب کیا۔ غیر ملکی خاتون کے مطابق پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد انہوں نے خود کو محفوظ محسوس کیا۔

    اس سے قبل پولیس نے ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر کے فرانزک تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔ واقعے کا شکار ہونے والی خواتین نے پولیس افسران کو کیس کی مکمل پیروی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں غیر ملکی خواتین ایمبسی اور آن لائن زوم میٹنگز کے ذریعے عدالتی کارروائی میں حصہ لیں گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • پنجاب میں ریسٹورنٹس اور سروس سیکٹر پر سیلز ٹیکس میں اضافہ

    لاہور(بولونیوز)پنجاب میں ریسٹورنٹس اور سروس سیکٹر سے وابستہ کاروباروں پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔ پنجاب ریوینیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس، کیفے، شادی ہالز اور دیگر سروسز پر سیلز ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ٹیکس شرح کا فوری طور پر اطلاق ہو چکا ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں متعلقہ سروسز مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں اضافے سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھے گا، جبکہ بعض ریسٹورنٹ مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مہنگائی کے پیشِ نظر اس فیصلے پر نظرثانی کرے۔ دوسری جانب حکام کے مطابق ٹیکس میں اضافہ صوبائی محصولات میں بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔

  • رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ

    اسلام آباد(بولونیوز)سیاسی حلقوں میں ایک نیا تنازع سامنے آ گیا ہے، جہاں سینیٹر فیصل واوڈا نے اسحاق ڈار سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ رضا ڈار پر سامنے آنے والے شرمناک الزامات کے بعد اسحاق ڈار کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان الزامات کے بعد اسحاق ڈار کے ساتھ کون پاکستان کے جھنڈے تلے کھڑا ہو سکتا ہے۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نہ صرف نائب وزیراعظم ہیں بلکہ وزیر خارجہ بھی ہیں، اور ایسے حالات میں پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک کو ایک فیملی کارپوریشن کی طرح چلایا جا رہا ہے، جو قابلِ قبول نہیں۔

    ان کے بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید بحث شروع ہو گئی ہے، جبکہ حکومتی سطح پر تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

  • ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی سپریم کورٹ سے بھی انصاف نہ مل سکا

    کینیا(بولونیوز)ارشد شریف کے قتل کیس میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں Supreme Court of Kenya نے دائر کی گئی اپیل مسترد کر دی ہے۔

    عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف براہِ راست کارروائی کا حکم جاری کرنے کی مجاز نہیں۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ارشد شریف کو قتل سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    عدالت نے واضح کیا کہ اگر کسی قسم کی فوجداری کارروائی مقصود ہے تو اس کے لیے متعلقہ قانونی فورمز سے رجوع کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے مطابق یہ معاملہ اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

    یاد رہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کے واقعے میں قتل کیا گیا تھا، جس پر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔ فیصلے کے بعد مقتول کے اہلِ خانہ اور صحافتی حلقوں کی جانب سے ایک بار پھر انصاف کی فراہمی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔