وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے برطانوی ہائی کمیشن کی ٹیم کی ملاقات
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے برطانیہ ہائی کمیشن کی نمائندہ مس ماریا اور ان کی ٹیم نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران حالیہ World Health Assembly کے اہم نتائج کا جائزہ لیا گیا اور صحت کے شعبے میں باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں گلوبل فنڈ برائے ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کے آئندہ اعلیٰ سطحی دورے اور اس حوالے سے ممکنہ تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔اس کے علاوہ قومی آبادی استحکام منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں فریقین نے صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


