فیفا ورلڈ کپ 2026: ایرانی شائقین کے میچ ٹکٹس منسوخ، امریکی اقدام پر تنقید
واشنگٹن(بولونیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے ایک پیش رفت میں ایرانی شائقین کے لیے مختص میچ ٹکٹس منسوخ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی حکومت کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کی قومی ٹیم بھی میگا ایونٹ میں شریک ہے۔ ٹورنامنٹ FIFA World Cup 2026 امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران کی ٹیم اپنے میچز امریکا میں کھیلے گی، تاہم شائقین کے ویزا اور ٹکٹ کے معاملات پر پابندیوں کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس فیصلے پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے اور اسے کھیلوں میں سیاست کی مداخلت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


