سوشل میڈیا پر زیورات کی نمائش مہنگی پڑ گئی، ولاگر کا گھر چوروں نے لوٹ لیا

بھارت(بولونیوز)بھارتی ریاست Madhya Pradesh میں سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی اور زیورات کی نمائش کرنا ایک خاتون ولاگر کے لیے مہنگا ثابت ہوا، جب ان کا گھر چوری کی بڑی واردات کا شکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم چور ایک ملین روپے سے زائد مالیت کے زیورات لے کر فرار ہو گئے، جس کے بعد اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

پولیس کے مطابق چور نہ صرف گھر کے اندر داخل ہوئے بلکہ انہیں گھر کے نقشے اور قیمتی اشیا کے بارے میں پہلے سے معلومات بھی حاصل تھیں، جس سے ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا کہ واردات میں کسی جاننے والے کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

بعد ازاں تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ متاثرہ خاتون ایک معروف سوشل میڈیا ولاگر ہیں جنہوں نے اپنی ویڈیوز میں گھر، طرزِ زندگی اور زیورات کی تفصیل ظاہر کی تھی۔ پولیس کے مطابق چوروں نے انہی ویڈیوز کی مدد سے معلومات حاصل کر کے واردات کو عملی جامہ پہنایا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک نقاب پوش شخص کو گھر کے باہر کیمروں کا زاویہ تبدیل کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق چوری ہونے والے زیورات کی مالیت تقریباً 8 سے 10 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 30 لاکھ پاکستانی روپے) بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *